Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    راہل کا وزیر اعظم مودی پر تیکھا نشانہ ، ایک نظریہ تھوپ کر نوجوانوں کو دبانے کی کر رہے ہیں کوشش

    حیدرآباد : وزیراعظم مودی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیراعظم اوپر سے ایک نظریہ تھونپتے ہوئے ہندوستانی نوجوانوں کے جذبہ کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔راہل گاندھی جنہوں نے حیدرآباد یونیورسٹی میں احتجاجی طلبہ کے ساتھ ایک روزہ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا،ہفتہ کی شام روہت کی ماں کے ساتھ اپنی ایک روزہ بھوک ہڑتال ختم کی۔پروفیسر کانچا ایلیا نے راہل گاندھی اورروہت کی ماں کو شربت پیش کیا۔

    • UNI
    • Last Updated: Jan 30, 2016 07:33 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu

    راہل نے اس موقع پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اصل مخالف وزیراعظم اور آر ایس ایس اوپر سے ایک نظریہ تھونپتے ہوئے ہندوستانی نوجوانوں کے جذبہ کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مہربانی کرکے اپنے نظریہ کے بارے میں بتائیے ، اس نظریہ کو سامنے رکھیئے ، اگر طلبہ آپ کے نظریہ کو قبول کرتے ہیں تو مجھے اس سے اچھا لگے گا۔طلبہ پراپنے نظریہ کے بارے میں دباو مت ڈالیئے ۔طلبہ کو وقار اور احترام دیں ،یہ طلبہ پاگل نہیں ہیں۔وہ دنیا کو سمجھ سکتے ہیں ،انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔یہاں تک کہ انہیں میری بھی ضرورت نہیں ہے کہ انہیں یہ بتایا جائے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

    راہل گاندھی نے وزیراعظم سے خواہش کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے تو نوجوانوں کی طاقت کو ابھاریں ۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اگر طلبہ کالجس اور یونیورسٹیز میں امتیازمحسوس کر رہے ہیں تو آپ ان طلبہ کی طاقت کو ابھار نہیں سکتے ۔روہت کے ساتھ جوہوا اگر آپ ملک میں وہ ہونے دیں گے تو ایک دن آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے ،آپ کون ہیں اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔آپ خود کو بھی ایک دن ایسے ہی لوگوں کے درمیان پائیں گے جنہوں نے روہت کو دبایا تھا ۔وہی لوگ ترقی کے لیے آزادی کا آپ کا راستہ روک دیں گے۔روہت بھی ایک نوجوان تھا جو حقیقت کی تلاش میں تھا۔حقیقت کی تلاش کے حق کو چھین لینے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے۔درحقیقت یہی چیز گاندھی جی کے ساتھ ہوئی تھی اور یہی چیز روہت کے ساتھ بھی ہوئی ہے۔

    First published: Jan 30, 2016 07:33 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading