உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس کے اقتدار میں آنے پر جی ایس ٹی واپس لیا جائے گا : راہل گاندھی

    ۔راہل نے ٹویٹ کیا کہ جھوٹ بولنا ان کی عادت میں شمار ہو گیا ہے

    ۔راہل نے ٹویٹ کیا کہ جھوٹ بولنا ان کی عادت میں شمار ہو گیا ہے

    کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ 2019کے عام انتخابات میں مرکز میں کانگریس کی قیادت والے ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے اقتدار میں آنے پر اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو کثیرسطح کے ڈھانچہ کو واپس لیکر پورے ملک میں یکساں ٹیکس نظام نافذ کیا جائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      میسور۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ 2019کے عام انتخابات میں مرکز میں کانگریس کی قیادت والے ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے اقتدار میں آنے پر اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو کثیرسطح کے ڈھانچہ کو واپس لیکر پورے ملک میں یکساں ٹیکس نظام نافذ کیا جائے گا۔راہل گاندھی نے یہاں مہارانی کلا، وگیان اور کامرس وومین کالج کی طالبات کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو 28فیصد کے جی ایس ٹی کے نظام کو ہٹا دیں گے۔

      جی ایس ٹی کے تحت کثیر سطحی ڈھانچہ سے بدعنوانی کا اندیشہ پیدا ہوتا ہے اس لئے ہم اسے ’گبر سنگھ ٹیکس‘ کہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ جی ایس ٹی کے تحت پانچ فیصد ٹیکس نظام اچھا خیال ہے لیکن اس کے تحت 28فیصد ٹیکس نظام خراب خیال ہے۔ ہم یکساں ٹیکس چاہتے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کثیر سطحی ٹیکس نظام نافذ کرا جس کی ہم نے مخالفت کی۔
      راہل گاندھی میسور، مانڈیا اور چامراج نگر اضلاع کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے کالج کے احاطہ میں ایک گھنٹہ گزارا اور طلبا کے سوالات کے جواب دئے۔ بات چیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے طالبات کا ہجوم لگ گیا۔
      راہل گاندھی کے ساتھ اس موقع پر کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا، ریاستی کانگریس کے صدر جی پرمیشورا، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک امور کے انچارج کے سی وینوگوپال بھی تھے۔
      First published: