میسور: کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس نے کمر کس لی ہے اور اسی کے مد نظر راہل گاندھی ریاست میں انتخابی تشہیر کے لئے دو روزہ دورہ پر پہنچے۔ راہل گاندھی نے انکولا میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نریندر مودی پر جم کر تنقید کی۔
نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ جنہوں نے ریاست کو لوٹا، وزیراعظم مودی کی پارٹی انہیں ہی اسمبلی میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ کرناٹک کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی بدعنوانی کا معاملہ اٹھاتے ہیں، لیکن خود 8 داغیوں کو اور بدعنوانی کے ملزمین کو کرناٹک میں ٹکٹ دے دیا۔
راہل گاندھی نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے لکھا تھا "یدی یورپا اور ریڈی برادران جب اقتدار میں تھے، اس وقت انہوں نے کرناٹک کو لوٹا تھا۔ ہماری سرکار نے انہیں انصاف کے سامنے لاکر کھڑا کردیا، اب مسٹر مودی کوشش کررہے ہیں کہ ان میں سے 8 کو جیل سے نکال کر اسمبلی میں لے جائیں"۔
انہوں نے آگے لکھا"یہ سبھی ایماندار شہریوں کا، کرناٹک ریاست کا اور باسونا کی جذبات کی توہین ہے"۔
واضح رہے کہ کرناٹک الیکشن کو لے کر بی جے پی اور کانگریس نے اپنے تشہیر کا کام شروع کردیا ہے۔ کرناٹک کے دو روزہ دور پر پہنچے راہل گاندھی جمعہ کو کوسٹل کرناٹک کے منگلور علاقے میں کانگریس پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔