ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کیا کانگریس میں شامل ہوں گے چچا زاد بھائی ورون گاندھی؟ راہل گاندھی نے دیا یہ جواب

ورون گاندھی بی جے پی سے اترپردیش کی سلطانپورسیٹ سے ممبرپارلیمنٹ ہیں۔ ورون گاندھی اوررال گاندھی چچازاد بھائی ہیں۔

  • Share this:
کیا کانگریس میں شامل ہوں گے چچا زاد بھائی ورون گاندھی؟ راہل گاندھی نے دیا یہ جواب
کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

کانگریس صدرراہل گاندھی نے جمعہ کوکہا کہ انہیں ورون گاندھی کے کانگریس میں شامل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ اوڈیشہ میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 'میں نے اس طرح کی کسی قیاس آرائی کونہیں سنا ہے۔


واضح رہے کہ ورون گاندھی بی جے پی سے اترپردیش کی سلطانپورسیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ورون گاندھی اورراہل گاندھی دونوں چچا زاد بھائی ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے، جب دودن پہلے ہی ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نےرسمی طورپرسیاست میں قدم رکھا۔ حال کے دنوں میں ورون گاندھی کے بی جے پی اعلیٰ کمان سے رسہ کشی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس کے بعد سے ان کے کانگریس میں جانے کی افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ورون گاندھی کی ماں مینکا گاندھی ابھی مرکزکی نریندرمودی حکومت میں کابینی وزیرہیں۔


اس سے قبل بھونیشورمیں ایک 'دی اوڈیشہ ڈائیلاگ' انٹریکٹیوسیشن کے دوران راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرنشانہ سادھا۔ انہوں نے ان پرسخت تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وہ کسی کی نہیں سنتے ہیں۔ راہل گاندھی نےکہا 'پوری کابینہ وزیراعظم نریندرمودی سے نامتفق ہوتی ہے، لیکن کسی کے پاس طاقت نہیں ہے کہ وہ ان کے خلاف بول سکیں۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کی باتیں سنتی ہے، لیکن نریندرمودی کولگتا ہے کہ انہیں سب کچھ معلوم ہے اوروہ اس لئے کسی کا مشورہ تک نہیں سنتے ہیں۔ یہی ہمارے اوربی جے پی میں فرق ہے۔  بی جے پی اوربی جے ڈی کو ایک ہی جیسا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں نے ایک ہی جیسا ماڈل فالوکیا۔ گجرات ماڈل جس کےتحت صنعت کاروزیراعلیٰ کی مارکیٹنگ کے لئے ادائیگی کرتے ہیں اوراس کے بدلے میں حکومت کی پالیسیوں میں ان کی بات مانی جاتی ہے۔
First published: Jan 25, 2019 06:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading