உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی مجھ سے خوفزدہ ہیں، اس لئے وہ جواب نہ دے کر بھٹکا دیتے ہیں: راہل گاندھی کاوزیراعظم پرحملہ

    میسور: کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان میں "خطرہ" نظرآتا ہے اور وزیر اعظم بننے کی ان کاارادہ ظاہر کرنے کے بعد مودی کا ان پر حملہ کرنا اس بات کی کوشش ہے کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جاسکی۔

    • Share this:

      راہل نے یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کے غیر ملکی نژاد ہونے کا معاملہ اٹھانے پر مودی کی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وہ کئی ہندوستانی سے "زیادہ ہندوستانی" ہیں۔

      وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد مودی کے ذریعہ ان پر مسلسل کئے جارہے حملوں کے بارے میں جب راہل گاندھی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن راہل کا نہیں ہیں۔  میں نے اب وزیراعظم سے نمٹنا سیکھ لیا ہے، جب وہ جواب نہیں دے پاتے، وہ بھٹکا دیتے ہیں۔

      دراصل راہل گاندھی نے حال ہی میں کہا کہ اگر ان کی پارٹی 2019 کے عام انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتی ہے تو وہ وزیراعظم بنیں گے، جس کے بعد مودی نے ان کی نتقید کی۔

      مودی نے اپنی ایک انتخابی ریلی میں حیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک اس عہدہ کے لئے ناتجربہ لیڈر کو کبھی قبول کرے گا۔ راہل نے سونیا کے غیر ملکی ہونے کا ذکر کرنے کے لئے مودی کی تنقید کی اور کہا کہ میری ماں اٹالین ہیں، انہیں اپنی زندگی کا بڑا حصہ ہندوستان میں گزارا ہے، وہ کئی دیگر لوگوں سے کہیں زیادہ ہندوستانی ہیں۔

      راہل گاندھی نے مزید کہاکہ انہوں نے ملک کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔ انہوں نے ملک کے لئے بہت کچھ برداشت کیا ہے، جب مودی اس طرح کا تبصرہ کرتے ہیں تو ا س سے شخص کی کوالٹی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ اگر انہیں اس طرح کا تبصرہ کرنے میں لطف آتا ہے تو مجھے خوشی ہے، ان کا استقبال ہے۔

      مودی نے اپنی انتخابی ریلی میں سونیا گاندھی کے غیر ملکی نژاد ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا اور چیلنج دیا تھا کہ کانگریس سربراہ کرناٹک سرکارکی حصولیابیوں کے بارے میں کسی بھی تقریر میں چاہے اپنی ماں کی زبان میں ہی 15 منٹ بول دیں۔

      First published: