میری بات یاد رکھنا، تینوں قوانین واپس لینے پر مجبور ہو گی حکومت: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت کچھ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کسانوں کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ' حکومت انہیں صرف مسترد نہیں کر رہی ہے، بلکہ دو۔ تین دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے انہیں برباد کرنے کی سازش کر رہی ہے'۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 14, 2021 05:19 PM IST

تمل ناڈو پہنچے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو جم کر گھیرا: فوٹو، اے این آئی ٹوئٹر
نئی دہلی۔ تمل ناڈو پہنچے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے مرکزی حکومت کو جم کر گھیرا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے حکومت پر کسانوں کے خلاف سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔ راہل جمعرات کو یہاں پونگل منانے اور جلی کٹو پروگرام میں شامل ہونے کے لئے پہنچے تھے۔ انہوں نے صبح ہی اپنے اس دورے کی جانکاری ٹویٹ کے ذریعہ دی تھی۔ مدرئی میں منعقدہ جلی کٹو (Jallikattu) کے پروگرام میں راہل گاندھی کے ساتھ کئی بڑے رہنما موجود تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ تمل ناڈو میں بھی اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت کچھ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کسانوں کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ' حکومت انہیں صرف مسترد نہیں کر رہی ہے، بلکہ دو۔ تین دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے انہیں برباد کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ وہ کسانوں کی چیزوں کو اپنے دو۔ تین دوستوں کو دینا چاہتے ہیں۔ یہی ہے جو ہو رہا ہے'۔ انہوں نے کہا ' جو سامنے ہو رہا ہے اسے سمجھانے کے لئے نظر انداز کرنا لفظ بھی کافی کمزور ہے'۔
Mark my words. Take it from me. The Government will be forced to take these laws (the three #FarmLaws), back. Remember what I said: Congress leader Rahul Gandhi, in Madurai, Tamil Nadu pic.twitter.com/UJCcUJGJHh
— ANI (@ANI) January 14, 2021
' جب کسان کمزور ہوئے ہندستان کمزور ہوا'
مدرئی میں راہل گاندھی نے کہا ' اس ملک کے کسان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ آپ کسانوں کو دبا لو گے اور ملک خوشحال بنا رہے گا۔ انہیں تاریخ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب جب ہندستانی کسان کمزور ہوا ہے، ہندستان کمزور ہوا ہے'۔ راہل گاندھی نے اس دوران کئی بار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر صنعت کاروں کی مدد کرنے کا الزام بھی لگایا۔ حالانکہ، انہوں نے کسی کا بھی نام نہیں لیا'۔