உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی کے طیارہ میں دوران پرواز آئی خرابی ، کانگریس کا جانچ کا مطالبہ ، پی ایم او نے پوچھا حال

     کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی تشہیر کرنے ہوبلی پہنچے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے طیارہ میں اڑان کے دوران ہی اچانک خرابی آگئی،

    • Share this:
      ہوبلی : کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی تشہیر کرنے ہوبلی پہنچے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے طیارہ میں اڑان کے دوران ہی اچانک خرابی آگئی، جس کی وجہ سے طیارہ کی لینڈنگ اتنی خراب ہوئی کہ اندر بیٹھے راہل گاندھی سمیت سبھی مسافروں کی جان پر بن آئی ۔
      کانگریس نے اس سلسلہ میں جمعرات کو پولیس میں بھی شکایت درج کرائی ہے۔ کرناٹک پولیس سربراہ سے کی گئی شکایت کی کاپی نیوز 18 کو بھی ملی ہے۔ شکایت میں راہل گاندھی کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دہلی سے ہوبلی کیلئے دو گھنٹوں کی اڑان کے دوران طیارہ میں کئی غیر واضح تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں۔ پارٹی نے اس معاملہ کی گہری جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
      طیارہ میں سوار افراد کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے جان بوجھ کر کی گئی چھیڑ چھاڑ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شکایت میں کہا گیا ہے کہ طیارہ میں کافی جھٹکے لگ رہے تھے ،جس کے بعد وہ ایک طرف جھک گیا ۔ شکایت میں ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارہ کا آٹو پائلٹ سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا۔
      اس طیارہ میں راہل گاندھی کےساتھ تین دیگر مسافر بھی سوار تھے۔ اس واقعہ کی خبر ملتے ہی وزیر اعظم کے دفتر نے فون پر کانگریس صدر کی کیفیت معلوم کی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تیسری کوشش میں ہوبلی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوپایا۔
      First published: