ہائی ا سپیڈ میسور-بنگلور-چنئی ریلوے کوریڈور بننے کے دوران تقریبا ایک لاکھ ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ یہ بات ہندوستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن نیو نے جمعرات یہاں کوریڈور سے متعلق رپورٹ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشوانی لوہانی کو سوپنے کے بعد کہی۔
جرمنی کی طرف سے یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ مسٹر نیو کہا کہ اسے مکمل کرنے کے لئے 18 مہینے کا وقت لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ریل سروس نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ یہ ریل ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک کے لنکس کو بہتر بنانے کا بہترین حل ہے۔ یہ کوریڈور ایئر سروسز سے زیادہ تیز ہو گا کیونکہ اس وقت ہوائی اڈے میں داخل ہونے میں لگنے والا کا وقت بچے گا۔اس کے ساتھ ہی سڑکوں پر دباؤ کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر 16 ارب امریکی ڈالر کی لاگت کا اندازہ ہے۔نیوی نے کہا کہ تیز رفتار ریلوے ٹریک کے لئے زمین حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہندوستان میں بہت زیادہ زمین ہے لیکن زمین کا حصول ایک مسئلہ ہے۔ جرمنی میں زمین کی کمی ہے۔ دونوں ملکوں کو کم سے بہتر زمین کے بہتر استعمال پر تجربات کا اشتراک کر سکتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔