ہوم » نیوز » No Category

گلبرگہ میں بھاری بارش کی وجہ سے فصلوں کو600 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ماہ ستمبر کےآخر میں تباہ کن بارش سے فصلوں کے نقصان کی بھرپائی کیلئے گلبرگہ ضلع انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے تقریباً 62 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 17, 2016 09:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گلبرگہ میں بھاری بارش کی وجہ سے فصلوں کو600 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
ماہ ستمبر کےآخر میں تباہ کن بارش سے فصلوں کے نقصان کی بھرپائی کیلئے گلبرگہ ضلع انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے تقریباً 62 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلبرگہ ( جواد میر) ماہ ستمبر کےآخر میں تباہ کن بارش سے فصلوں کے نقصان کی بھرپائی کیلئے گلبرگہ ضلع انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے تقریباً 62 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ گلبرگہ ضلع انتظامیہ کے مطابق بھاری بارش کی وجہ سے تقریباً 90 لاکھ ہیکٹئر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے تقریباً 90 لاکھ ہیکٹر پر کھڑی زرعی فصلیں اور630 ہیکٹر اراضی پر محیط باغبانی کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ گلبرگہ ضلع انتظامیہ کے مطابق این ڈی آر ایف کے رہنما اصولوں کی روشنی میں اس نقصان کے لئے تقریباً 62 کروڑ روپے حکومت سے طلب کئے گئے ہیں، جس میں سے61 کروڑ روپے زرعی فصلوں اور باقی باغبانی کی فصلوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق بھاری بارش کی وجہ سے فصلوں کا اصل نقصان تو چھ سو کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دوسری جانب فصلوں کے ساتھ ساتھ دیہی سڑکوں اور پلوں کو بھی بھاری بارش کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔گلبرگہ کے پنچایت راج انجینئرنگ ڈویژن کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کے مطابق تقریبا 850 کلو میٹر دیہی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمینہ تقریبا 22 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ 84 کراس ڈرنیجیس کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمینہ چار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سرکاری عمارتوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ تقریبا دو کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کی گئی 100 کلو میٹر کی سڑکیں بھی بارش کی نذر ہو گئی ہیں ، جس کا تخمینہ دس کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے۔ سڑکوں کے علاوہ اسکولوں کی عمارتوں کو بھی بارشسے نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو120کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

First published: Oct 17, 2016 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading