உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی وی سندھو پر انعامات کی بارش ، 2.5 کروڑ روپے، فلیٹ اور بی ایم ڈبلیو کار

    سندھو کی اس کامیابی کے بعد ان پر تحائف اور انعامات کی بارش شروع ہوگئی ہے ۔ پورا تلنگانہ اور آندھرا پردیش اس بیٹی کے انتظار میں پلکیں بچھائے بیٹھا ہے ۔ حیدرآباد سے لے کر وجئے واڑہ اور وشاكھا پٹٹنم کے معروف بزنس مین اور جیولری شوروم کے مالک نقد اور تحائف کے ساتھ سندھو کا انتظار کر رہے ہیں ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد : ہندوستان کی معروف خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے 31 ویں اولمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کو دوسرا تمغہ دلایا ۔ انہیں فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارین نے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ سندھو کو سلور میڈل پراکتفا کرنا پڑا ۔

      سندھو کی اس کامیابی کے بعد ان پر تحائف اور انعامات کی بارش شروع ہوگئی ہے ۔ پورا تلنگانہ اور آندھرا پردیش اس بیٹی کے انتظار میں پلکیں بچھائے بیٹھا ہے ۔ حیدرآباد سے لے کر وجئے واڑہ اور وشاكھا پٹٹنم کے معروف بزنس مین اور جیولری شوروم کے مالک نقد اور تحائف کے ساتھ سندھو کا انتظار کر رہے ہیں ۔

      سندھو کو جو پہلا تحفہ ملنے والا ہے ، وہ ہے ایک لگژری بی ایم ڈبلیو کار ، جو حیدرآباد ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر نے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے سائنا نہوال کو بھی ایک ایسی ہی کار گفٹ کی تھی ، جب نہوال نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریو شروع ہونے سے پہلے ہی میں نے اعلان کیا تھا تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے جو بھی میڈل جیتے گا ، میں اسے ایک بی ایم ڈبلیو کار گفٹ کروں گا ۔ میں بہت خوش ہوں اور جلد ہی سندھو کو کار سونپ دوں گا ۔

      تلنگانہ حکومت نے سندھ کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا نے 50 لاکھ سندھو کو اور 10 لاکھ گوپی چند کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔

      آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے ساکشی ملک اور سندھو کو 5-5 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھی سندھو کو 50 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں وجئے واڑہ کے ایک معروف جیولری شوروم نے سندھو کو اپنا برانڈ امبیسڈر منتخب کرنے کی بات کہی ہے ۔ کچھ بلڈروں نے سندھو کو فلیٹ گفٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

      فور وہیلر میں ڈیل کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک مہندرا اینڈ مہندرا نے سندھو کو ان کی پسند کی ایک ایس یو وی کار دینے کا اعلان کیا ہے ۔
      First published: