Raja Singh: راجہ سنگھ منگل ہارٹ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر، حیدرآباد پولیس کا دعویٰ، PD ایکٹ کا نفاذ
ٹی راجہ سنگھ ٹوئٹر (فائل فوٹو)
بی جے پی کے معطل شدہ ایم ایل اے، روڈی شیٹر اور گستاخ رسول ٹی راجہ سنگھ (Raja Singh) کو حیدرآباد پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت چرلہ پلی جیل منتقل کیا ہے۔ جس کے خلاف سماج میں نفرت پھیلانے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سمت کئی کیسوں کے ضمن میں 101 مقدمات درج ہیں۔
Raja Singh arrest again: حیدرآباد پولیس کے مطابق بی جے پی سے معطل شدہ ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کے خلاف 101 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 18 کیس فرقہ وارانہ جرائم سے متعلق ہیں۔ پولیس نے راجہ سنگھ کو منگل ہاٹ پولس تھانے کا روڈی شیٹر بتایا ہے۔ اب اسے پی ڈی ایکٹ کے تحت چرلہ پلی جیل منتقل کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق تلنگانہ پولیس نے بی جے پی کے معطل لیڈر ٹی راجہ سنگھ کو ان کی رہائش گاہ حیدرآباد سے پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے خلاف مبینہ تبصرے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ 23 اگست کے روز مبینہ بیان خلاف حیدرآباد میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ جو کہ ہنوز جاری ہیں۔
راجہ سنگھ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ہندی میں ٹوئٹ کیا کہ ’’مجھے آج یا کل گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر کوئی میرے ملک کو میرے مذہب کے بارے میں برا کہے گا تو میں اسے اسی کی زبان میں جواب دوں گا، سزا چاہے کچھ بھی ہو، اب ہندو پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں‘‘۔ راجہ سنگھ نے مزید لکھا ہے کہ ’’مجھے امید ہے کہ ہر ہندو اس مذہبی جنگ میں ہمیشہ کی طرح میرا ساتھ دے گا۔ جئے شری رام‘‘
ٹی راجہ سنگھ کے ضمن میں حیدرآباد پولیس کا بیان
میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں بی جے پی کے معطل شدہ ایم ایل اے راجہ سنگھ (Raja Singh) کو منگل ہارٹ پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ ایک طرف پولیس نے 23 اگست کو نامپلی مجسٹریٹ عدالت کے ذریعہ ایم ایل اے کی ضمانت کے احکامات کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور دوسری طرف اس کے خلاف پرانے مقدمات میں نوٹس جاری کئے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی گستاخی سے متعلق مقدمات میں نہیں بلکہ سابقہ کیس کے ضمن میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹی راجہ سنگھ کے ضمن میں حیدرآباد پولیس کا بیان
راجہ سنگھ کو حیدرآباد سٹی پولیس نے گرفتار کیا اور میڈیکل کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ بی جے پی کے معطل شدہ ایم ایل اے، روڈی شیٹر اور گستاخ رسول ٹی راجہ سنگھ (Raja Singh) کو حیدرآباد پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت چرلہ پلی جیل منتقل کیا ہے۔ جس کے خلاف سماج میں نفرت پھیلانے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سمت کئی کیسوں کے ضمن میں 101 مقدمات درج ہیں۔
#WATCH | Telangana police arrests suspended BJP leader T Raja Singh from his residence in Hyderabad for his alleged remarks against Prophet Muhammad.
Massive protests had taken place on August 23, against the leader for his alleged statement. pic.twitter.com/PzwxHWHcY8
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) اگر بی جے پی ایک ضمنی انتخاب کے لیے اتنا بیتاب ہے تو عام انتخابات میں کیا کرے گی؟ BJP ریاست کو آگ لگانا چاہتی ہے۔ جلے ہوئے گھر، خالی دکانیں، بند اسکول اور کرفیو چاہتی ہے۔ انشاء اللہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تلنگانہ تب تک تشدد سے پاک رہے گا جب تک یہ بی جے پی سے آزاد ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔