ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جسم فروشی کے دھندے میں لڑکی پائی گئی کوروناوائرس پازیٹو، 2 ایس ایچ او اور 1درجن کانسٹیبل ہوئے کورنٹائن

راجستھان (Rajasthan) کےادے پور میں پولیس کی تین خواتین ڈی ایس پی نے دو دن پہلے پیتا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دس لوگوں اور جسم فروشی کے دھندے میں شامل سات لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی میں گرفتار ایک لڑکی جانچ میں کوروناپازیٹو پائی گئی ہے جس کے بعد پولیس محکمے میں ہنگامہ مچ گیا ہے کیونکہ کارروائی کے دوران پولیس کی بڑی ٹیم موجود تھی۔

  • Share this:
جسم فروشی کے دھندے میں لڑکی پائی گئی کوروناوائرس پازیٹو، 2 ایس ایچ او اور 1درجن کانسٹیبل ہوئے کورنٹائن
اس ہوٹل میں شراب کی بوتلیں بھی بڑی تعداد میں ملیں۔ ایک ساتھ تین جگہ پر پولیس کی کارروائی سے شہر میں بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔

راجستھان (Rajasthan) کےادے پور میں پولیس کی تین خواتین ڈی ایس پی نے دو دن پہلے پیتا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دس لوگوں اور جسم فروشی کے دھندے میں شامل سات لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی میں گرفتار ایک لڑکی جانچ میں کوروناپازیٹو پائی گئی ہے جس کے بعد پولیس محکمے میں ہنگامہ مچ گیا ہے کیونکہ کارروائی کے دوران پولیس کی بڑی ٹیم موجود تھی۔ گزشتہ ایک جولائی کی رات کو سکھیر تھانہ علاقے میں واقع ہوٹل رم لکھن پر ڈی ایس پی چیتنا بھاٹی کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے دبش دی تھی۔ اس ہوٹل سے سیکس ریکٹ (Sex Racket) میں شامل چار لڑکیوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

ان لڑکیوں کو پولیس کسٹڈی میں رکھا گیا اور پھر ان کی کورونا جانچ کرائی گئی۔ گرفتار لڑکیوں کے ساتھ پولیس لائن سے چار خاتون کانسٹیبل کو ڈیوٹی پر لگایا گیا۔ تو وہیں تھانے کی ٹیم نے پوری کاغذی کارروائی کی۔ جانچ رپورٹ میں ایک لڑکی کوروناوائرس پازیٹو ہونے کی تصدیق کے بعد پولیس محکمے نے اب ان سبھی لوگوں کی لسٹ تیار کی ہے جو کارروائی کے دوران اس کے رابطے میں آئے تھے۔ پولیس محکمے کی جانب سے ویسے بھی لوگوں کو کورنٹائن کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گوپال سوروپ میواڈا نے بتایا کہ ڈی ایس پی چیتنا بھاٹی کی قیادت والی پوری ٹیم کو کورنٹائن رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تو وہیں سکھیر اور گھنٹا گھر تھانے کے پولیس اہکاروں کی کووڈ 19 جانچ بھی کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ڈی ایس پی دو ایس ایچ اور تھانے کے گیارہ لوگ کورنٹائن کئے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سبھی پولیس اہلکار کی کورونا کی دو جانچ کی جائیں گی۔ دوسری جانچ بھی نگیٹو آنے کے بعد سبھی راحت لے سکیں گے۔ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث یہ لڑکی دہلی کی رہنے والی بتائی جارہی ہے۔ فی الحال ضمانت ملنے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیاتھا۔ اب جبکہ اس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے پولیس نے لڑکی کی رلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑخی ادے پور سے باہر جاچکی ہے۔ پولیس اب موبائل لوکیشن ٹریس کرکے لڑکی کو آئیسولیٹ کرانے کے کی کوشش میں مصروف ہے۔ یہی نہیں پولیس کے ذریعے لڑکی گرفتار کئے جانے سے پہلے اور ضمانت پر چھوٹنے کے بعد اس سے رابطے میںئے لوگوں کی بھی پہچان کررہی ہے تاکہ سبھی کو آئیسولیٹ کیاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، پولیس نے 3 ٹھکانوں سے 7 لڑکیوں سمیت 17 کو کیا گرفتار

First published: Jul 04, 2020 06:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading