چنئی۔تمل ناڈو میں اپنی سیاسی پاری کا اعلان کر چکے ساؤتھ سپر اسٹار رجنی کانت نے اپنے ارادے ابھی سے جتا دئے ہیں۔پیر کو رجنی کانت ایم جی آر ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں طلبا سے مخاطب ہوئے،۔اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سیاست کی ڈگر بہت مشکل ہے۔لیکن وہ ایک اچھی حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں۔رجنی کانت نے کہا "جیہ للتا نہیں رہیں ،کرونا ندھی بیمار ہیں ۔ایم جی آر کی طرح میں ایک اچھی حکومت چلا سکتا ہوں"۔
پیر کو چنئی میں تمل مقبول لیڈر ایم جی آر کی تصویر کا انکشاف ہو جانے کے بعد رجنی کانت طلبا سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا "سیاست کا سفر مشکلوں اور جدوجہد سے بھرا ہے۔لیکن میں آپ کو ویسی حکومت اور انتظامیہ دے سکتا ہوں۔جیسا کہ ایم جی آر کے وقت میں تھا"۔سنئی سپر اسٹار نے کہا "بھگوان میرے ساتھ ہیں۔مجھے یقین ہیکہ میں تمل ناڈو میں بدلاؤ لا سکتا ہوں"۔
رجنی کانت نے کہا "ایم کرونا ندھی جی کے مپ نگر اور دوسرے لیڈران کے ساتھ میرے قریبی تعلق ہیں۔ان لوگون کے ساتھ رہتے ہوئے میں نے سیاست کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔سیاست کے راستے میں تمام مشکلیں ،مشقت اور دقتیں آتی ہیں۔اس کا راستہ کانٹوں سے بھرا ہوا ہے لیکن نظریہ صاف ہو تو آپ سب کچھ بھی پار کر سکتے ہیں"۔
رجنی کانت نے کہا "میں یہ امید نہیں کرتا کہ موجودہ سیاسی پارٹی میرا خیر مقدم کرے لیکن آپ مجھے اور باقی لوگوں کو حوصلہ شکنی کیوں دے ہیں"۔؟ انہوں نے کہا موجودہ حکومت اور سیاسی پارٹیاں یہ سوال کر رہی ہیں کہ اداکار اپنا میک اپ چھوڑ کر سیاست میں کیوں آ رہے ہیں؟ مین ابھی 67سال کا ہوں کیونکہ آپ اپنی ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر رہے ہیں۔اس لئے میں آگے آ رہا ہوں"۔

بتادیں کہ سپر اسٹار رجنی کانت نے 31دسمبر 2017کو اپنی سیاسی پاری کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ آج ملک میں تمل ناڈو کا مذاق بنایا جارہاہے۔چیزوں کو بدلنے کیلئے مجھے آگے آنا پڑا۔رجنی کانت نے کہا تھا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں نئی پارٹی بناکر سیٹوں پر امیدوار اتاریں گے۔
تمل نا
قابل ذکر ہیکہ حال ہی میں رجنی کانت کے دوست اداکار کمل ہاسن نے بھی پارٹی لانچ کی ہے۔حالانکہ جب رجنی کانت سے کمل ہاسن کے ساتھ اتحاد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ "وقت بتائیگا"۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔