ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک : ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری نے شوال کے چاند کو لے کر کی بڑی پیشن گوئی ، کہی یہ بات

ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ بروز سنیچر 23 مئی کو ملک کے کسی بھی حصہ میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہے ۔ لہذا عیدالفطر بروز پیر 25 مئی کو ہوگی۔

  • Share this:
کرناٹک : ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری نے شوال کے چاند کو لے کر کی بڑی پیشن گوئی ، کہی یہ بات
علامتی تصویر

بنگلورو : گزشتہ 25 سالوں سے رویت ہلال کی پیشن گوئی کرنے والے سائنسدان اور ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری نے ایک بار پھر شوال کے چاند سے متعلق اہم جانکاری فراہم کی ہے ۔ ساحر ٹمکوری نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ بروز سنیچر 23 مئی کو ملک کے کسی بھی حصہ میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہے ۔ لہذا عیدالفطر بروز پیر 25 مئی کو ہوگی۔

ساحر ٹمکوری نے کہا کہ 29 رمضان المبارک 1441 ہجری ، شمسی کیلنڈر کے مطابق 23 مئی 2020 بروز سنیچر بنگلورو میں شفق کی عمر چاند کے مقابلے 11 منٹ لمبی ہوگی ۔ نئی دہلی میں یہ عمر 9 منٹ لمبی ہوگی ۔ شفق کی موجودگی میں چاند نظر نہیں آئے گا ۔ ان حالات میں 29 رمضان المبارک( 23 مئی بروز سنیچر) کو بنگلورو ، دہلی اور یہاں تک کے ملک کے کسی بھی حصہ میں رویت کے عام ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


رویت ہلال کی پیشن گوئی کرنے والے سائنسدان اور ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری
رویت ہلال کی پیشن گوئی کرنے والے سائنسدان اور ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری


نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے ساحر ٹمکوری نے کہا کہ فلکیات اور موسمیات کا جائزہ لینے کے بعد وہ رویت ہلال کی پیشن گوئی کرتے ہیں اور اس سلسلے میں تحریری بیان بھی جاری کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے تحت قائم انڈین میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ (IMD) میں سرویس کے دوران سے ہی ہجری مہینوں کے آغاز کی قیاس آرائی کرتے ہوئے آ رہے ہیں ۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد بھی وہ اس تحقیقی کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے 25 سال کے دوران صرف ایک یا دو مرتبہ انکی پیشن گوئی غلط ثابت ہوئی ہے ۔ ماہر فلکیات ساحر ٹمکوری نے کہا کہ وہ سائنسی حقائق کی بنیاد پر رویت ہلال کی جانکاری فراہم کرتے ہیں۔
دوسری جانب عیدالفطر اور ماہ شوال کے چاند کے سلسلے میں 23مئی بروز سنیچر ملک کی مختلف ریاستوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد ہوگی ۔ بنگلورو میں کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی صدارت میں کرناٹک وقف بورڈ کے دفتر میں ہفتہ کی شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی ۔ علماء کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیچر کی شام کو چاند کے دیکھنے کا اہتمام کریں ۔ رویت عام ہونے کی صورت میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں یا علماء کرام کے سامنے شہادت دیں۔
First published: May 22, 2020 10:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading