اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رمضان المبارک 2023: ہندوستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں کب نظر آئے گا رمضان کا چاند؟

    رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

    رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

    افغانستان، بنگلہ دیش، ہندوستان، ایران، پاکستان، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں 22 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اس لیے ان ممالک میں رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      اسلامی قمری کیلنڈر کے تحت رمضان کے مقدس مہینے کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب دنیا بھر کے مسلمان رمضان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ یہ بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن مجید، پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ رمضان میں روزے رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔

      بہت سے لوگ رمضان کو اپنی زندگی کا اہم موڑ بناتے ہیں جہاں وہ دنیا کے فریبوں سے چھٹکارا پاتے ہیں، بری عادتوں کو توقف پر ڈالنے کے بجائے چھوڑ دیتے ہیں، دعا کرتے ہیں، صدقہ دیتے ہیں، کم سوتے ہیں اور زیادہ نماز پڑھتے ہیں اور اس دوران ایمان کی مٹھاس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسے بخشش کا مہینہ نھی کہا جاتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: