Ramadan 2022: پی ایم مودی نے رمضان کی دی مبارکباد، کہا-انسانیت کی خدمت کو فروغ دینے والا ہے یہ مہینہ
وزیراعظم نریندر مودی نے دی رمضان کی مبارکباد۔
Ramadan Mubarak: پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ ’یہ مقدس مہینہ لوگوں کو غریبوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دے۔ اس سے ہمارے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے میں مزید اضافہ ہو۔
نئی دہلی: آج سے رمضان کا مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ یہ مقدس مہینہ آپ کو غریبوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دے۔
پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ ’یہ مقدس مہینہ لوگوں کو غریبوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دے۔ اس سے ہمارے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے میں مزید اضافہ ہو۔
وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی رمضان کے آغاز پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ سی ایم یوگی نے اپنے پیغام میں رمضان کے مہینے میں مذہبی پروگراموں کا انعقاد کرنے کے دوران، کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا – رمضان کے مقدس دنوں میں نیک اعمال جیسے روزہ، انسانیت کی خدمت، ایشور کی بندگی جیسے نیک کاموں سے صبر، ضبط نفس، سادگی وغیرہ جیسے انسانی اور رواداری، جیسے اقدار کو فروغ ملتا ہے۔
بتادیں کہ ہفتہ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اسی لئے آج اتوار کو پہلا روزہ رکھا جارہا ہے۔
Ramzan Mubarak! May this pious month bring good health, peace and prosperity to all. pic.twitter.com/1o5WUz7yxm
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرکے رمضان کے مہینے کے آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا- ’رمضان مبارک! دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے اچھی صحت، امن اور خوشحالی لائے۔‘
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔