رمضان کا مقدس اور مبارک مہینہ اب ہم سے جدا ہورہا ہے۔ بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں تقریبا ڈیڑھ ہزارافراد کامیابی کے ساتھ اپنا اعتکاف مکمل کررہے ہیں۔
بنگلورو کی مسجد عیدگاہ بلال میں اعتکاف کا روح پرور منظر دیکھنے کومل رہا ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت ڈیڑھ ہزار افراد اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ملک کے ممتاز عالم دین مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی کی رہنمائی میں گزشتہ تین سالوں سے یہاں اجتماعی اعتکاف کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ معتکفین کو مدعو کیاجاتا ہے۔ ملک بھر سے منتخب افراد یہاں آتے ہیں اور رمضان کی خصوصی عبادت اعتکاف کوانجام دیتے ہیں۔
مسجد عیدگاہ بلال کی کمیٹی اعتکاف کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کرتی ہے۔ سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام اور دیگر ہرطرح کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مسجد کمیٹی اور محلے کے نوجوان دل و جان سے معتکفین کی خدمت انجام دیتے ہیں۔
رمضان کی خصوصی عبادت اعتکاف میں بندہ مومن کچھ وقت کیلئے دنیا کی مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ رب العزت کی عبادتوں میں وقف کرتا ہے۔ انسان کی اصلاح اور فلاح سے متعلق اعتکاف کے اس عمل سے کئی لوگ استفادہ کررہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔