اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Ramzan 2021رمضان:ماہ صیام میں خوشیوں کوآپس میں باٹتے وقت کیسےرکھیں صحت کاخاص خیال

    بہر حال اس سال بھی رمضان المبارک میں خوشیوں کو آپس میں باٹنے کے ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ رواں برس رمضان المبارک 14 یا 15 اپریل سے شروع ہوگا۔

    بہر حال اس سال بھی رمضان المبارک میں خوشیوں کو آپس میں باٹنے کے ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ رواں برس رمضان المبارک 14 یا 15 اپریل سے شروع ہوگا۔

    بہر حال اس سال بھی رمضان المبارک میں خوشیوں کو آپس میں باٹنے کے ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ رواں برس رمضان المبارک 14 یا 15 اپریل سے شروع ہوگا۔

    • Share this:
      اب رمضان المبارک کی آمد ہوگئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (Covid 19) کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک بھی کورونا سے متعلق پابندیوں اور احتیاط کے ساتھ ہی گذارنا پڑے گا۔ جس نے پوری دنیا میں عام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔رمضان المبارک اسلامی تاریخ کا نواں مہینہ ہے۔ اس ماہ میں دنیا بھر کے مسلمان مکمل ایک ماہ روزہ رکھتے ہیں۔ جو کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شروع کیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے دوران مسلمان غیر معمولی حالات میں مقدس مہینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

      رمضان البارک اور کورڈ۔19:

      اس سال یہ مہینہ کورونا وائرس وبائی مرض کے ساتھ ہی گذارا جائے گا، جس نے عالمی سطح پر لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

      اس کا اجتماعی سرگرمیوں جیسے افراد خاندان کے ساتھ افطار، سحری، فرض نمازورں، نماز تراویح اور اجتماعی دعاؤں پر اثر پڑے گا۔ کیوں کہ ملک کے بیشتر ریاستوں میں کورونا سے متعلق پابندیاں عائد کی جاچکی ہے۔


      گذشتہ برس بھی ہندوستان کے مسلمانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ہی رمضان المبارک کا مہینہ گذار، سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس مہلک وبا کے باوجود بھی ان کے جوش ایمانی، عبادات اور ذکر و اذکار میں کمی نہیں آئی۔ مسلمانوں نے ملک میں نافذ کورونا پابندیوں پر مکمل عمل کرتے رمضان المبارک کی اہم سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ رواں برس بھی رمضان کی حقیقی روح کے ساتھ یہ مہینہ گذاریں گے۔ اس بار بھی کورونا سے حفاظت کے لیے مکمل احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

      رمضان المبارک کی اہمیت:
      ماہ رمضان میں ہی پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کی پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔ مشہور فرشتہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ کا پیغام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا۔ اس لیے رمضان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

      روزہ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے، اس کے ساتھ ہی ایک اللہ پر یقین، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا بندہ اور آخری رسول ماننا، روزانہ پانچ فرض نمازیں اور صاحب استطاعت کے لیے حج بھی اسلام کے بنیادی اراکین میں سے ہیں۔

      نماز تراویح اور قرآن مجید کی تلاوت:
      یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں ایک خاص عبادت تروایح کا بھی اجتماعی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں مکمل قرآن مجید کی سماعت کی جاتی ہے۔ وہیں دنیا بھر کے مسلمان اس ماہ میں انفرادی طور پر بھی قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے ہیں۔

      شب قدر:
      رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ’قیام لیل‘ کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں سے ایک رات کو ’شب قدر‘ یا ’لیلۃ القدر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ان راتوں میں مسلمان جاک کر مختلف عبادتوں میں مصروف رہتے ہیں۔
      سحری، روزہ و افطار:
      دن کے اوقات میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب درمیان نہ ہی کچھ کھایا جاتا ہے اور نہ کچھ پیا جایا جاتا ہے۔ غروب آفتاب کے وقت روزہ کھولنے کے عمل کو ’افطار‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جبکہ طلوع آفتاب سے قبل ہی صبح کی اولین ساعتوں میں ’سحری‘ کی جاتی ہے۔ جس میں گھر کے تمام افراد خوشیوں کو آپس میں بانٹ کر ان لمحات کو مزید خوشگوار اور یادگار بناتے ہیں۔

       طلبِ ثواب کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھیں
      طلبِ ثواب کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھیںva


      صدقہ الفطر؍ زکوۃ:

      رمضان المبارک ایک ایسا مہنیہ ہے جس میں مسلمان غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔ اس مہنے میں عام دنوں کے علاوہ صدقہ و خیرات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ وہیں صاحب استطاعت افراد اپنے کل آمدنی میں سے ڈھائی فیصد زکوۃ بھی نکالتے ہیں۔ اس کے ذریعہ ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔

      عید الفطر:

      پورا ایک ماہ روزہ رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید الفطر کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان دو عیدیں  عید الفطر اور عید الضحی (بقرعید) کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ جس میں کئی کپڑوں کے ساتھ مختلف انواع و اقسام کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

      بہر حال اس سال بھی رمضان المبارک میں خوشیوں کو آپس میں باٹنے کے ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ رواں برس رمضان المبارک 14 یا 15 اپریل سے شروع ہوگا۔

      نیوز 18 اردو کی جانب سے سبھی قارئین اور ناظرین کو رمضان المبارک کی پرخلوص مبارکباد!
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: