ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کشمیر کی ٹیم نے رقم کی تاریخ ، 22 سالوں میں پہلی مرتبہ آئی لیگ میں کھیلے گی رئیل کشمیر فٹ بال کلب ٹیم

رئیل کشمیر فٹ بال کلب کی ٹیم نے ہیرو آئي ليگ کی پہلی ڈویژن کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ریئل کشمیر نے ہندوستان ایف سی کو 3۔2 سے شکست دے کر 2017۔18 ہیرو سیکنڈ ڈویژن لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2018 09:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیر کی ٹیم نے رقم کی تاریخ ، 22 سالوں میں پہلی مرتبہ آئی لیگ میں کھیلے گی رئیل کشمیر فٹ بال کلب ٹیم
رئیل کشمیر فٹ بال کلب کی ٹیم نے ہیرو آئي ليگ کی پہلی ڈویژن کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ریئل کشمیر نے ہندوستان ایف سی کو 3۔2 سے شکست دے کر 2017۔18 ہیرو سیکنڈ ڈویژن لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

بنگلور: رئیل کشمیر فٹ بال کلب کی ٹیم نے ہیرو آئي ليگ کی پہلی ڈویژن کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ریئل کشمیر نے ہندوستان ایف سی کو 3۔2 سے شکست دے کر 2017۔18 ہیرو سیکنڈ ڈویژن لیگ کا ٹائٹل جیت لیا اور آئی لیگ میں جگہ بنا لی۔ہندستان میں پروفیشنل لیگ شروع ہونے کے بعد سے گزشتہ 22 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کشمیر سے کوئی ٹیم آئی لیگ میں کھیلے گی۔کشمیر ٹیم کی جیت میں افهام طارق میر نے 22 ویں، دانش فاروق نے 42 ویں اور نادوگ بھوٹیا نے 67 ویں منٹ میں گول کئے۔

ہندوستان کی جانب سے كشانت چوہان نے 34 ویں اور 80 ویں منٹ میں گول کئے۔ریئل کشمیر نے 67 ویں منٹ تک 3۔1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔كشانت نے اگرچہ 80 ویں منٹ میں گول کیا لیکن کشمیری ٹیم نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے آئي ليگ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل اور سیکرٹری جنرل کوشل داس نے کشمیر ٹیم کو ٹائٹل جیتنے اور آئي ليگ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وادی کے کھلاڑیوں کو آگے آنے کی ترغیب ملے گی اور وہ بین الاقوامی فٹ بال میں ملک کو آگے لے جائیں گے۔


First published: May 31, 2018 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading