உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Relationship Tips: ریلیشن شپ میں بڑھتی جارہی ہیں شکایتیں؟ کریں یہ کام اور رشتوں میں آئے گی مٹھاس

    ریلیشن شپ میں بڑھتی جارہی ہیں شکایتیں؟ کریں یہ کام اور رشتوں میں آئے گی مٹھاس

    ریلیشن شپ میں بڑھتی جارہی ہیں شکایتیں؟ کریں یہ کام اور رشتوں میں آئے گی مٹھاس

    Relationship Tips: اگر آپ کو محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کے اور آپ کے پارٹنر کے درمیان پیار کم ہوتا جا رہا ہے اور آپ کے ریلیشن میں شکایت ہی بچی ہے تو آپ ایک نئی اینرجی کے ساتھ اپنے رشتے کو دیکھنا شروع کریں۔ ایک دوسرے کے تئیں شکایتوں اور گلے شکوے کو یاد کرنے سے ریلیشن شپ میں مایوسی ہی آتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ اپنے ریلیشن شپ میں ایکسائمنٹ لانا چاہتے ہیں تو بورنگ لائف کو نئے طریقے سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح زندگی میں مٹھاس لاسکتے ہیں۔

    • Share this:
      کوئی بھی رشتہ (Relation) جب نیا نیا ہوتا ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ نئے جوڑے ایک دوسرے سے گھنٹوں باتیں کرتے ہیں اور جیسے وقت گزرتا جاتا ہے، ان میں ایک دوسرے کے درمیان شکایتوں اور گلے شکوے کا دور شروع ہو جاتا ہے۔ ایسے میں سارا پیار (love) تکرار میں بدلنے لگتا ہے۔ دراصل رشتے میں آئی اس دوری کی وجہ ہے جوڑے کے درمیان زندگی میں جوش وخروش (Excitement) کی کمی۔ جی ہاں، اس کی وجہ کام میں مصروفیت بھی ہوسکتی ہے اور بوریت بھی۔ ایسے میں کوالٹی ٹائم نہ گزار پانے کی وجہ سے ایک دوسرے کے درمیان دوریاں آنا فطری ہے۔ اگر آپ بھی ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کے اور آپ کے پارٹنر کے درمیان دوریاں آرہی ہیں تو آپ ان ٹپس کو اپناکر اپنے ریلیشن شپ (Relationship) میں ایکسائٹمنٹ واپس لاسکتے ہیں۔

      ریلیشن شپ میں ایکسائٹمنٹ اس طرح لائیں

      1- کوالٹی ٹائم ضروری

      یہ ضروری نہیں کہ کوالٹی ٹائم اسپینڈ کرنے کے لئے آپ کہیں لمبی چھٹیوں پر جائیں، آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ کہیں لانگ ڈرائیو پر بھی جاکر اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ پراپر کمیونی کیشن بنائے رکھیں۔ کیونکہ کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے ریلیشن شپ میں غلط فہمیاں بڑھتی ہیں۔

      2-کامپلیمنٹ دیں۔

      اپنے پاٹنر کو خوش کرنے کے لئے ضروری نہیں کہ آپ کوئی بڑی پلاننگ ہی کریں۔ آپ چاہیں تو اپنے پارٹنر کی تھوڑی سی تعریف کر کے بھی انہیں بہتر احساس کراسکتے ہیں۔ اپنے ریلیشن شپ میں خوشی اور جوش وخروش لانے کے لئے کبھی کبھی اپنے پارٹنر کو اچھے کامپلیمنٹ دیں۔ ان کا اثر رشتے پر بہت ہی مثبت پڑتا ہے۔

      3-سرپرائز گفٹ دیں۔

      آپ کبھی کبھی اپنے پارٹنر کو سرپرائز گفٹ دے سکتے ہیں۔ یہ گفٹ ضروری نہیں کہ مہنگے ہی ہوں، لیکن یہ ضروری ہے کہ گفٹ ہمیشہ پارٹنر کے شوق یا پسند کی چیز ہو۔ تحفہ کے طور پر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ کہیں ویکیشن یا ڈنر کا پلان بناسکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں

      دو شادی، 2 افیئر اور ایک کے ساتھ لیو ان، 5 خواتین کے ساتھ رشتے میں رہے کمل ہاسن


      4-روک ٹوک سے بچیں

      رشتے میں اگر آپ زیادہ روک ٹوک کرتے ہیں تو آپس میں اختلاف میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ایک دوسرے کو تھوڑا اسپیس دیں اور ان کی ہر بات پر اپنی رائے دینے سے بچیں۔ ایسا کرنے سے رشتے میں خوش مزاجی بنی رہتی ہے۔

      5- ہنسی مذاق ضروری

      کبھی کبھی ہنسنا مذاق اور موج مستی آپ کے ریلیشن کی بوریت کو کم کرتی ہے۔ ایسے میں رشتے کو دلچسپ بنانے کے لئے ہنسی مذاق ضروری ہے۔

      (ڈسکلیمیر: اس تحریر میں دی گئی جانکاریاں اور اطلاعات عام جانکاریوں پر مبی ہیں۔ نیوز 18 اردو ان کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں)
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: