Father's Day 2022: فادرس ڈے پر اپنے 'سپر ہیرو' کو دیں یہ خاص تحفے اور کہیں دل کی بات
Father's Day 2022: فادرس ڈے پر اپنے 'سپر ہیرو' کو دیں یہ خاص تحفے اور کہیں دل کی بات
Father's Day 2022: کہتے ہیں کہ والدین کے احسانات کو ایک دن میں اتارنے کی کوشش کرنا نا انصافی ہوتی ہے ۔ ان کی زندگی بھر کی ایثار و قربانی کو محض تحفے دے کر یا کسی خاص دن کو ان کے نام کرکے اتار نہیں سکتے ، لیکن اس کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ سال بھر مصروف رہنے کے بعد ایک دن بھی اپنے والدین کیلئے نہ نکال سکیں ۔
کہتے ہیں کہ والدین کے احسانات کو ایک دن میں اتارنے کی کوشش کرنا نا انصافی ہوتی ہے ۔ ان کی زندگی بھر کی ایثار و قربانی کو محض تحفے دے کر یا کسی خاص دن کو ان کے نام کرکے اتار نہیں سکتے ، لیکن اس کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ سال بھر مصروف رہنے کے بعد ایک دن بھی اپنے والدین کیلئے نہ نکال سکیں ۔ اس دن ہم ہر وہ کام کریں جو انہیں حوصلہ، خوشی اور طاقت دے ۔ یہ ہی طریقہ ہے اپنے والدین کیلئے خاص وقت نکالنے کا ۔ جی ہاں ، یہی وجہ ہے کہ یوم مادر کی طرح یوم پدر (فادرس ڈے) منانا بھی کہیں نہ کہیں بچوں اور والد کے درمیان کی دوریوں کو کم کرنے کیلئے ضروری ہوتا جارہا ہے ۔
تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ 19 جون یعنی فادرس ڈے کے موقع پر والد کے تئیں اپنے احترام اور پرواہ کے اظہار کے لیے کیا تحفہ دے سکتے ہیں، جو ان کے تئیں آپ کے جذبات کا بھی اظہار کرے اور وہ والد کیلئے ضرورت کی چیز بھی ہو ۔
فادرس ڈے کارڈ
کارڈ دینے کی روایت بھلے ہی پرانی ہوگئی ہو، لیکن اس کے ملنے کی خوشی کا احساس آج بھی تازہ ہے ۔ ایسے میں آپ اپنے والد کو میسیج لکھا کارڈ ضرور تحفہ میں دیں ۔
کافی یا چائے میکر
آپ کو بتادیں کہ والد اور ان کی عمر کے لوگوں کو خود چائے یا کافی بنانا اور پینا کافی پسند ہوتا ہے ، ایسے میں اگر آپ انہیں کافی یا ٹی میکر تحفہ میں دیں تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہوگا ۔
اگر آپ کے والد کو فوٹوگرافی پسند ہے یا وہ گھومنا پسند کرتے ہیں تو آپ ایک کیمرہ اپنے والد کو تحفہ میں دے سکتے ہیں ۔
اسمارٹ فون
اگر والد ابھی بھی پرانا موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو آپ انہیں اس مرتبہ سرپرائز کریں اور فادرس ڈے پر ایک اچھا سا اسمارٹ فون تحفہ کریں ۔
فٹنیس بینڈ
ان دنوں فٹنس ٹریکر گزیٹس کافی فیشن میں ہیں ۔ اگر آپ کے والد کو گھڑی پہننا پسند ہے تو آپ انہیں فٹنیس بینڈ تحفہ کریں ۔
فکسڈ ڈیپازٹ
اگر آپ اپنے والد کو مالی طور پر مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو آپ ان کے نام پر ایک فکسڈ ڈیپازٹ بھی کرسکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔