ہوم » نیوز » وطن نامہ

نیتا امبانی کے BHU میں visiting professor بننے والی تمام خبریں جھوٹی، ریلائنس لمیٹڈ

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے ترجمان نے ان سبھی خبروں کو غلط بتایا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نیتا امبانی کو بنارس BHU میں وزیٹنگ پروفیسر بنایا گیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے ترجمان کہا ہے کہ میڈیا میں چل رہی سبھی خبریں جھوٹی ہیں۔

  • Share this:
نیتا امبانی کے BHU میں visiting professor بننے والی تمام خبریں جھوٹی، ریلائنس لمیٹڈ
نیتا امبانی

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (RIL) کے ترجمان نے ان سبھی خبروں کو غلط بتایا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نیتا امبانی  Nita Ambani  کو بنارس BHU میں وزیٹنگ پروفیسر (visiting professor) بنایا گیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے ترجمان کہا ہے کہ میڈیا میں چل رہی سبھی خبریں جھوٹی ہیں۔



در حقیقت ، میڈیا میں گذشتہ کئی روز سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ بی ایچ یو (BHU) کے پروفیسرز نے نیتا امبانی کو ایک وزیٹنگ پروفیسر (visiting professor) بنانے کا پرپوزل بھیجا ہے ،لیکن یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ خود ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (Reliance Industries Limited) نے ایک بیان جاری کرکے ایسی خبروں سے انکار کیا ہے۔

نیتا امبانی نے حال ہی میں خواتین کیلئے لانچ کیا تھا ہرسرکل

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ہرسرکل (Her Circle) کے لانچ کا اعلان کیا ہے ۔ ہر سرکل (Her Circle) ایک امپاورنگ اور کمپرہینسیو کنٹینٹ ، سوشل میڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے ، جس کا مقصد خواتین کو مزید تیزی سے طاقتور بنانا اور انہیں بات چیت ، انگیجمنٹ ، کولیبریشن اور آپسی تعاون کیلئے محفوظ مقام دستیاب کرانا ہے ۔ ہر سرکل ایک ڈیسک ٹاپ و موبائل ریسپانسیو ویب سائٹ ہے ۔ یہ فری ایپ کے طور پر گوگل پلے اسٹور اور مائی جیو ایپ اسٹور پر موجود ہے ۔ ہرسرکل میں شرکت اس کے رجسٹرڈ یوزرس کیلئے پوری طرح مفت ہے ۔ ابھی یہ انگریزی میں ہے اور جلد ہی اس کو دیگر زبان میں بھی لانچ کیا جائے گا ۔

اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی لانچنگ کے موقع پر نیتا امبانی نے کہا کہ جب ایک خاتون دوسری خاتون کو سہارا دیتی ہے تو ناقابل یقین چیزیں ہوتی ہیں ۔ میں اپنی پوری زندگی مضبوط خواتین سے گھری رہی ، ان سے میں نے رحم ، ریجیلیئنس اور مثبت چیزیں سیکھی ۔ بدلے میں میں نے بھی اپنے سبھی تجربات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کیا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 17, 2021 01:57 PM IST