ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاون کے دوران کرناٹک کے رائچور ضلع کے عوام کو ایک بڑی راحت کی خبر

رائچور شہر کےضلع کے ہر متعلقہ کیلئے صبح 8 بجے سے 2 بجے دوپہر تک ہر گھنٹہ میں ایک بس چلائی جائےگی۔ ڈپٹی کمشنر نے نہایت ہی ضروری کام کیلئے ہی بس کا سفر کرنےکی عوام الناس سے اپیل کی۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران کرناٹک کے رائچور ضلع کے عوام کو ایک بڑی راحت کی خبر
لاک ڈاون کے دوران کرناٹک کے رائچور ضلع کے عوام کو ایک بڑی راحت کی خبر

رائچور: لاک ڈاون کے  دوران کرناٹک کے رائچور ضلع کے عوام کو ایک بڑی راحت حاصل ہونے والی ہے۔ رائچور ضلع کے ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بروز پیر 4 مئی سے آر ٹی سی بس سروش شروع کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق رائچور شہر کےضلع کے ہر متعلقہ کیلئے صبح 8 بجے سے 2 بجے دوپہر تک ہر گھنٹہ میں ایک بس چلائی جائےگی۔ ڈپٹی کمشنر نے نہایت ہی ضروری کام کیلئے ہی بس کا سفر کرنےکی عوام الناس سے اپیل کی۔


انہوں نے بتایا کہ بس میں 50 سے زائد مسافروں کو داخلہ نہیں دیا جائےگا۔ اسی طرح سفر کے دوران مسافروں کو لازمی طور پر سوشل ڈیسٹنسنگ اختیار کرنے کے علاوہ ماسک لگانا اورہینڈ سینیٹائزر کا استعمال  کرنا ہوگا۔ انہوں نے پریس ریلیز کے ذریعے مزید بتایا کہ بس میں داخل ہونے سے پہلے میڈیکل ٹیم سبھی مسافروں کی تھر مل اسکرینگ کرےگی۔ اسی طرح سبھی مسافروں کی طبی جانچ کے بعد بس کوروانہ کیا جائےگا۔ وینکٹیش کمار نے کووڈ 19 کے پیش نظر سفر سے پہلے احتیاطی اقدامات اختیار کرنے ساتھ سے زائد عمر والے افراد، حاملہ خواتین، مختلف امراض میں مبتلا افراد اور 10 سال سےکم عمر والے بچوں کے سرپرستوں سے اپیل کی۔


رائچور ضلع کے ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار نے آرٹی سی بس سروش شروع کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
رائچور ضلع کے ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار نے آرٹی سی بس سروش شروع کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔


ڈپٹی کمشنر نے روانگی سے پہلے بس کی سینیٹائزر کے ذریعے اچھی طرح صفائی کرنے، بس اسٹیشن میں صاف صفائی کا خصوصی خیال کرنے اور کووڈ۔19 سے بچاو کےلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنےکی ضلع کے سبھی تعلقہ جات کے آر ٹی سی ڈپوز کے عہدیداروں اور ملازمین کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران کورونا وائرس کے تعلق سےکسی بھی قسم کی لاپرواہی و تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے پیش نظرگذشتہ ماہ مارچ کے آخری عشرہ کی ابتداء سے ہی آر ٹی سی بس سروسس کو مکمل طورپر بندکردیا گیا تھا۔
First published: May 05, 2020 04:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading