برطانوی وزیراعظم کے دلی دورے سے پہلے فسادات نے بڑھائی Govt کی تشویش، سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے بڑھے چیلنجز
بوریس جانسن کے دورے سے پہلے ہندوستان میں پھوٹ پڑے فسادات نے سیکورٹی ایجنسیوں کی اڑائی نیند۔
بورس جانسن کی واپسی کے صرف دو دن بعد یعنی 25 اپریل سے 27 اپریل تک وزارت خارجہ دہلی میں رائسینا ڈائیلاگ کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس میں دو درجن سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کا امکان ہے۔
نئی دہلی: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دورے سے عین قبل دارالحکومت دہلی میں پھوٹنے والے فسادات نے حکومت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی تشویش ہے کہ بورس جانسن کے دورہ ہندوستان اور خاص طور پر 22 اپریل کو دہلی کے دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
یہاں آپ کو بتادیں کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلی بار ہندوستان کے دورے پر تھے تو دہلی میں شدید ہنگامے ہوئے تھے جس میں کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس وقت حکومت کو کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دورے میں ٹرمپ نے ہندوستان میں اقلیتی برادری پر مبینہ مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔
برطانوی وزیراعظم کے دورے کولے کر الرٹ پر سیکورٹی ایجنسیاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کو یہ فکر ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کے دو روزہ دورے کے دوران کسی بھی طرح دوبارہ ہنگامے نہ پھوٹ پڑیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو اس حوالے سے اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رائسینا ڈائیلاگ کا انعقاد کرنے والا ہے وزارت خارجہ یہی نہیں بورس جانسن کی واپسی کے صرف دو دن بعد یعنی 25 اپریل سے 27 اپریل تک وزارت خارجہ دہلی میں رائسینا ڈائیلاگ کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس میں دو درجن سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کا امکان ہے۔ ایسے میں اگر ان کی موجودگی میں ہنگامے ذرا بھی بڑھ جاتے ہیں تو حکومت کے لیے یہ بڑی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔