உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ میں پیاز کی قیمت 70روپئے فی کلو ہونے کا اندیشہ

    پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ تلنگانہ میں گزشتہ ہفتہ 40روپئے فی کلو فروخت ہونے والی پیاز کھلے بازاروں میں اب 55روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جس سے عام آدمی کے جیب پر بوجھ پڑ رہا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد۔ پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ تلنگانہ میں گزشتہ ہفتہ 40روپئے فی کلو فروخت ہونے والی پیاز کھلے بازاروں میں اب 55روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جس سے عام آدمی کے جیب پر بوجھ پڑ رہا ہے ۔ کم پیداوار اور شدید بارش کے سبب اس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔

      ذرائع کے مطابق آئندہ 10دنوں کے دوران پیاز کی قیمت 70روپئے فی کلو بھی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں پیاز ناسک ‘ کرنول سے لائی جارہی ہے تاکہ پیاز کی کمی کو دور کیا جاسکے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شہر حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں 46خصوصی کاونٹرس کے ذریعہ پیاز 20روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ روزانہ حیدرآباد میں 45ٹن فروخت ہورہی ہے جبکہ تلنگانہ میں روزانہ120ٹن پیاز فروخت ہورہی ہے ۔ سبسڈی والی پیاز خریدنے کے خواہش مند ان سیل کاونٹرس پر اپنی شناخت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے پیاز خرید سکتے ہیں ۔عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کئی بازاروں میں عوام کو سبسیڈی پر دی جانے والی پیاز کے سنٹرس بند ہیں۔
      First published: