ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ: حیدرآباد۔بیجاپور شاہراہ پر بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

حیدرآباد میں آج ایک بھیانک سڑک حادثے (road accident) کی خبر سامنے آئی ہے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ موقع پر ہی سات افراد کی جان چلی گئی۔ دراصل تلنگانہ (telangana) کی حیدرآباد (Hyderabad) ۔ بیجاپور شاہراہ پر چیوڑلہ منڈل کی ملکاپور گیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2020 04:07 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ: حیدرآباد۔بیجاپور شاہراہ پر بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک
علامتی تصویر

حیدرآباد میں آج ایک بھیانک سڑک حادثے (road accident) کی خبر سامنے آئی ہے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ موقع پر ہی سات افراد کی جان چلی گئی۔ دراصل تلنگانہ (telangana) کی حیدرآباد (Hyderabad) ۔ بیجاپور شاہراہ پر چیوڑلہ منڈل کی ملکاپور گیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب تاڑبن علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے  11 افراد کرناٹک کے گرمٹکال کے لئے جارہے تھے کہ چیوڑلہ منڈل کے کنداواڈا اسٹیج کے قریب ان کی کار چلانے والے نے ایک اور کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی بورویل لاری سے ان کی کار کی ٹکر ہوگئی اور یہ بھیانک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ آصف، 18 سالہ ثانیہ، 45 سالہ نازیہ بیگم، 28 سالہ عرشیہ، 36 سالہ نازیہ بانو، 6 سالہ عرشیہ بانو اور 43 سالہ خالد کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں خیرون بیگم، ایاز خان، نذیر بیگم، انور خان شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو علاج کے لئے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو چیوڑلہ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


وہیں جو لوگ اس سڑک حادثے میں  ہلاک ہوئے ہیں ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ کار کو شدید نقصان ہوا۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں بیجاپور قومی شاہراہ پر تقریبا دو کیلو میٹر تک قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 02, 2020 04:07 PM IST