உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تہواروں کے دنوں میں حادثات سے بچنے، روڈ سیفٹی کے مشورے، سائبرآباد ٹریفک پولیس کی ویڈیو وائرل

    اس دومنٹ 12سیکنڈ کی ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے، اس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس عہدیدار نے بیحد ہی اہم مشورے دیئے۔

    اس دومنٹ 12سیکنڈ کی ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے، اس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس عہدیدار نے بیحد ہی اہم مشورے دیئے۔

    اس دومنٹ 12سیکنڈ کی ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے، اس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس عہدیدار نے بیحد ہی اہم مشورے دیئے۔

    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے تہوارکے دنوں میں حادثات سے بچنے روڈ سیفٹی Road Safety  کے سلسلہ میں اہم مشورے دیئے ہیں۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر جاری اپنے ویڈیوز کے سلسلہ کی کڑی جس کا مقصد سڑک استعمال کرنے والے شہریوں میں بیداری پیدا کرنا ہے کے حصہ کے طورپر ایک اور ویڈیو پوسٹ کیاگیا ہے۔

      اس دومنٹ 12سیکنڈ کی ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے، اس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس عہدیدار نے بیحد ہی اہم مشورے (TRAFFIC RULES) دیئے۔ اس عہدیدار نے کہا کہ تہوار کے دنوں میں آبائی مقامات، مختلف مقامات پر دادی، نانی کے گھروں کو جانے کے لئے کاروں، بائیکس اور عوامی ٹرانسپورٹ میں عموما لوگ سفر کرتے ہیں۔تھکاوٹ میں،تیزرفتاری،بغیر نیند،صبح کی اولین ساعتوں میں گاڑیوں کا چلانا، حالت نشہ میں گاڑیاں چلانا سڑک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔


      دوردراز کے علاقوں کو جانے والے افراداپنی گاڑی میں سفر سے پہلے گاڑی کی حالت کی جانچ کرلیں۔گاڑی کے ٹائرس، لائٹس،گیر، بریکس ٹھیک ہیں یانہیں یہ دیکھ لیں۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھ لیں کہ آپ جس گاڑی کو چلانے والے ہیں اس میں کافی ایندھن ہے یا نہیں۔

      سفر کے درمیان میں گاڑی کو روک کرکچھ دیر کیلئے آرام کرلیں۔ فوٹو یا پھر ویڈیو کے لئے گاڑی کو سڑک پر نہ ٹہرائیں۔ بائیک چلانے والا اور بائیک کی عقبی نشست پرسوار لازمی طورپر ہیلمٹ کا استعمال کرے۔ گاڑی کے فیل ہوجانے پر رفلکٹیو کونس لگائیں۔ گاڑی چلانے کے دوران نیند آنے پر گاڑی کو کنارے روک کر کچھ دیر کے لئے آرام کرلیں۔ گاڑیوں میں درکار اجازت تک ہی لگیج لے جائیں۔ بائیکس کی سیدھے جانب، بائیں جانب یا پھر ہینڈل کے قریب بیگس کولگانا مناسب نہیں ہے۔ بچوں کو کارکی اسٹیرنگ کے قریب یا پھربائیک کے ٹینکر کے قریب نہ بٹھائیں جس سے ڈرائیور کی توجہ منتشرہونے کا خدشہ لگارہتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: