Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    روہت ویملا خودکشی معاملہ: دیر رات یونیورسٹی پہنچے راہل، صبح بھوک ہڑتال پر بیٹھے

    حیدرآباد ۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ،یونیورسٹی آف حیدرآباد میں خودکشی کرنے والے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے واقعہ کے لیے مبینہ طورپر ذمہ دار مرکزی وزرا اسمرتی ایرانی اور بنڈارودتاتریہ کے علاوہ وائس چانسلر اپاراو کوبرخواست کرنے کامطالبہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ یگانگت کے اظہار کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔

    • UNI
    • Last Updated: Jan 30, 2016 10:56 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    روہت ویملا خودکشی معاملہ: دیر رات یونیورسٹی پہنچے راہل، صبح بھوک ہڑتال پر بیٹھے
    حیدرآباد ۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ،یونیورسٹی آف حیدرآباد میں خودکشی کرنے والے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے واقعہ کے لیے مبینہ طورپر ذمہ دار مرکزی وزرا اسمرتی ایرانی اور بنڈارودتاتریہ کے علاوہ وائس چانسلر اپاراو کوبرخواست کرنے کامطالبہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ یگانگت کے اظہار کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔

    حیدرآباد ۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ،یونیورسٹی آف حیدرآباد میں خودکشی کرنے والے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کے واقعہ کے لیے مبینہ طورپر ذمہ دار مرکزی وزرا اسمرتی ایرانی اور بنڈارودتاتریہ کے علاوہ وائس چانسلر اپاراو کوبرخواست کرنے کامطالبہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ یگانگت کے اظہار کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔ راہل گاندھی  نے طلبہ کے کاز کی مکمل حمایت کی اور ان کے مسائل سے بھی مکمل طورپر واقفیت حاصل کی۔ قبل ازیں کل شب راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے ۔طلبہ سے یگانگت کے اظہار کے لیے راہل گاندھی 12دنوں میں دوسری مرتبہ یونیورسٹی پہنچے ۔انہوں نے یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے بنائی گئی روہت کی یادگار پر روہت کی ماں کے ساتھ پھول نچھاور کئے اور روہت کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر احتجاجی طلبہ کی جانب سے نکالے گئے کینڈل مارچ میں بھی شرکت کی ۔ راہل کی حیدرآباد آمد کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


    خیال رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے 18جنوری کو بھی حیدرآباد کا دورہ کیا تھا اور روہت کی موت کے لئے ذمہ دار تمام لوگوں کے خلا ف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    روہت کی 27ویں سالگرہ پر منعقد اس پروگرام میں طلبہ کے ساتھ ساتھ راہل نے بھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ روہت کی والدہ نے کینڈل مارچ کی قیادت کی ۔اس دوران کیمپس میں ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے عارضی وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے والے ڈاکٹر وپن سری واستو بھی چار دنوں کی چھٹی پر چلے گئے۔ ان کی غیر حاضری میں یونیورسٹی کے سب سے سینئر پروفیسر ایم پیریاسوامی اگلے احکامات تک عارضی وائس چانسلر کا چارج سنبھالیں گے۔


    واضح رہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ نے مسٹر سریواستو کو عارضی وائس چانسلر بنانے کی مخالفت کی تھی کیوں کہ جس کمیٹی نے روہت کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اس کے سربراہ مسٹر سریواستو ہی تھے۔ دریں اثنا یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اے بی وی پی کے کارکنوں نے راہل گاندھی کے دورہ کے خلاف کل رات دیر گئے احتجاج کیا۔ان طلبہ نے راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگائے ۔اس موقع پر پولیس سے ان کی بحث و تکرار ہوگئی ۔پولیس نے ان احتجاجی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کو احتجاجی طلبہ کو قابو میں کرنے میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔


    اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اے بی وی پی کے احتجاجی طلبہ نے الزام لگایا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے راہل گاندھی یونیورسٹی آف حیدرآباد پہنچے ۔راہل گاندھی کے دورہ کے خلاف اے بی وی پی کی جانب سے آج تلنگانہ میں یونیورسٹیوں کے بند کی اپیل کی گئی ہے۔

    First published: Jan 30, 2016 10:56 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading