ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے : اسد الدین اویسی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ وکل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پیش آنے والے خودکشی کے واقعہ کے سلسلہ میں وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 19, 2016 12:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے : اسد الدین اویسی
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ وکل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پیش آنے والے خودکشی کے واقعہ کے سلسلہ میں وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

حیدرآباد ۔  حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ وکل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پیش آنے والے خودکشی کے واقعہ کے سلسلہ میں وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دلت اسکالر روہت کی موت متعلقہ وزیر اور حکومت کی سرد مہری کے رویہ کو ظاہر کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کی جانب سے اگر خط نہیں لکھا جاتا تو روہت کی موت نہیں ہوتی ۔


اویسی نے کہا کہ روہت کی موت واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ ہماری یونیورسٹیاں اب شائستہ سیاست کی جگہ نہیں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام نوجوان اس کے نظریات کے آگے جھک جائیں اور یونیورسٹی میں کوئی دوسری آزادانہ فکر نہ پیدا ہو۔ انہوں نے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو متعلقہ وزیر کے ضمیر پر چھوڑتے ہیں جنہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ان کے خط کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوئی ہے ۔


انہوں نے وائس چانسلر کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ روہت نے قبل ازیں وائس چانسلر کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ ہمیں زہر دے دیجئے ۔ صدر مجلس نے کہا کہ اس معاملہ نے پورے ملک کو دہلاکر رکھ دیا ہے ۔ عوام کو یہ محسوس کرنا چاہئے کہ مرکزی یونیورسٹیوں کے کیمپس میں کیا ہورہا ہے ۔


First published: Jan 19, 2016 12:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading