Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    حیدرآباد سے دہلی تک احتجاج کے بعد یونیورسٹی آف حیدرآباد نے کیا طلبہ کی معطلی کو منسوخ

    حیدرآباد : یونیورسٹی آف حیدرآباد نے چار معطل طلبہ کی معطلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امبیڈکر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے یہ چار ارکان پرکانت ‘ سنکنا ‘ سیشننا اور وجے کی معطلی برخواست کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ان طلبہ کی معطلی کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    • UNI
    • Last Updated: Jan 21, 2016 05:09 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    حیدرآباد سے دہلی تک احتجاج کے بعد یونیورسٹی آف حیدرآباد نے کیا طلبہ کی معطلی کو منسوخ
    حیدرآباد : یونیورسٹی آف حیدرآباد نے چار معطل طلبہ کی معطلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امبیڈکر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے یہ چار ارکان پرکانت ‘ سنکنا ‘ سیشننا اور وجے کی معطلی برخواست کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ان طلبہ کی معطلی کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    حیدرآباد : یونیورسٹی آف حیدرآباد نے چار معطل طلبہ کی معطلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امبیڈکر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے یہ چار ارکان پرکانت ‘ سنکنا ‘ سیشننا اور وجے کی معطلی برخواست کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ان طلبہ کی معطلی کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔


    یہ چار طلبہ اور روہت ویمولہ جس نے حال ہی میں خودکشی کرلی تھی کو اے بی وی پی کے لیڈر سشیل پر حملہ کے سلسلہ میں معطل کردیا گیا تھا۔ ان کی معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ 15دن سے یہ طلبہ احتجاج کررہے ہیں تاہم معطل طلبہ نے کہا کہ انہیں اس معطلی کی منسوخی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ احتجاجی طلبہ نے کہا کہ روہت ویمولہ سے انصاف تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

    First published: Jan 21, 2016 05:09 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading