ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

دہلی اور بنگلور ایئر پورٹ پر بم کی خبر سے افراتفری،1250 سے زیادہ مسافر متاثر

نئی دہلی۔ دہلی اور بنگلور ایئر پورٹ پر کل رات سے ہی افراتفری مچی ہوئی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 05, 2015 08:45 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی اور بنگلور ایئر پورٹ پر بم کی خبر سے افراتفری،1250 سے زیادہ مسافر متاثر
نئی دہلی۔ دہلی اور بنگلور ایئر پورٹ پر کل رات سے ہی افراتفری مچی ہوئی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی اور بنگلور ایئر پورٹ پر کل رات سے ہی افراتفری مچی ہوئی ہے۔ دونوں جگہوں پر طیاروں میں بم رکھنے کی خبر ملی جس کے بعد دہلی سے ہانگ کانگ جانے والے 2 ہوائی جہاز اور دہلی سے سوئٹرزلینڈ کے زیورک جانے والے ایک جہاز کو پرواز کے بعد واپس بلا لیا گیا۔


یہ بھی خبر ہے کہ دہلی میں فون کرنے والے شخص نے بنگلور میں بھی فون کر کے وہاں کے 3 طیاروں میں بم کی دھمکی کی اطلاع دی جس کے بعد وہاں بھی ایئر فرانس، لفتھانزا اور حج کے سفر پر جانے والے ایک جہاز کو واپس بلا لیا گیا۔


فی الحال طیاروں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فون کی دھمکی دہلی میں جی ایم ار کے کال سینٹر پر دی گئی۔ جی ایم آر دہلی میں ایئر پورٹ کا نظم ونسق سنبھالتی ہے۔ دہلی اور بنگلور ایئر پورٹ پر 1250 سے زیادہ مسافر اس فون کال سے متاثر ہوئے ہیں۔


 
First published: Sep 05, 2015 08:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading