ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سلمان خورشید کا مودی حکومت پر طنز، مالیا کا پاسپورٹ کچھ ہفتوں کیلئے رد کرنے کا نہیں ہے کوئی جواز

بیلا گاپی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بی جےپی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ صنعت کار وجے مالیا کا پاسپورٹ کچھ ہفتہ کےلئے رد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 17, 2016 12:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سلمان خورشید کا مودی حکومت پر طنز، مالیا کا پاسپورٹ کچھ ہفتوں کیلئے رد کرنے کا نہیں ہے کوئی جواز
بیلا گاپی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بی جےپی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ صنعت کار وجے مالیا کا پاسپورٹ کچھ ہفتہ کےلئے رد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

بیلا گاپی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بی جےپی کی قیادت والی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ صنعت کار وجے مالیا کا پاسپورٹ کچھ ہفتہ کےلئے رد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

کرناٹک کے بیلاگاپی میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئےسابق حکومت کے وزیر مسٹر سلمان خورشید نےکہا کہ وجے مالیا کے معاملے میں مرکزی حکومت کا قدم محض دکھاوا ہے۔حکومت اس معاملے میں مناسب کارروائی نہیں کر رہی ہے۔بینکوں کا قرض نہ چکانے تک مالیا کا پاسپورٹ رد کردینا چاہیے، لیکن حکومت نے صرف چار ہفتوں کےلئے ایسا کیوں کیا ، یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔

قابل ذکر ہےکہ تقریباً 9400کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی کنگ فشر کمپنی کے مالک وجے مالیا گزشتہ ماہ سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔وہ انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ کے ذریعہ بار بار جاری سمن کے باوجود ملک واپس نہیں لوٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے ساتھ پات چیت کے مسئلے پر مسٹر خورشید نے کہا کہ اس مسئلے پر مرکزی حکومت کا رویہ ابھی تک کمزور ہی رہا ہے۔میری رائے میں پاکستان کی طرف سے مثبت رویہ کی امید نہیں کی جاسکتی ہے لیکن پھر بھی ہمیں امید قائم رکھنی چاہیے۔

First published: Apr 17, 2016 12:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading