உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برطانوی ہائی کمشنر COVID پر اتر پردیش حکومت کی کارکردگی سے متاثر

    برطانوی ہائی کمشنر COVID پر اتر پردیش حکومت کی کارکردگی سے متاثر

    برطانوی ہائی کمشنر COVID پر اتر پردیش حکومت کی کارکردگی سے متاثر

     برطانوی وفد نے صحت، تعلیم، دفاع، ماحولیات اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور مقامی فنکاروں کو فروغ دینے کیلئے یوگی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گزشتہ جمعہ کو بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر ایلیکس ایلس نے کوویڈ کی دوسری لہر کو موثر طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے اتر پردیش حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مثالی کاموں کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کیلئے مختلف فلاحی منصوبوں کے نفاذ اور مقامی فنکاروں کو تعاون دینے کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

      اتر پردیش کے وزیر اعلی نے انہیں وبا کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ یوپی حکومت پہلے ہی ویکسین کی سات کروڑ خوراکین لگا چکی ہے اور چھ کروڑ کوویڈ ٹیسٹ کئے ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔

      برطانوی ہائی کمشنر یوپی حکومت کے COVID کے ضمن میں کئے جانے والے کاموں کی ان تفصیلات سے بہت متاثر ہوئے جو وزیر اعلی نے انہیں بتائے۔

      ایلیس نے یوپی کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی مجموعی گورننس کی تعریف کی۔ انہوں نے صحت، دفاع، ماحولیات، ڈیزائننگ اور پیکیجنگ، خاص طور پر ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (ODOP) کے ضمن میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صحت، تعلیم، MSME، دفاع، فوڈ پروسیسنگ، جانوروں کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی شناخت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے خاص طور پر باہم تعاون کی فضا قائم کرنے کی بات کہی تاکہ ان شعبہ جات میں دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جائے۔

      انہوں نے وزیر اعلی یوگی سے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش میں ٹیکسٹائل اور چمڑے سے تیار اشیاء کی برطانیہ میں برآمدگی کا زبردست امکان تھا۔ یہ بات ذہن نشین رکھی جا سکتی ہے کہ کچھ برطانوی کمپنیاں پہلے ہی اتر پردیش میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں اور وہ ریاست میں اپنی موجودگی میں مزید توسیع کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کورونا کی وبا کے دوران دونوں ممالک نے ساتھ مل کر ماسکس اور صحت کے آلات کی تیاری میں ساتھ مل کر کام کیا۔

      برطانوی وفد نے کہا کہ تعلیم کے سیکٹر ایک ایسا شعبہ ہے جہاں دونوں ممالک نصاب، تعلیم اطفال اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے دیگر پہلوؤں پر ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ وہ یہ بات جان کر انتہائی خوش ہوئے کہ ریاستی حکومت پہلے ہی تعلیمی سیکٹر میں تبدیلیاں کیلئے پیش اقدامی طور پر کام کر رہی ہے۔

      دن بھر کے اپنے طویل دورے کے دوران، ایلیس نے گرین ویئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کا بھی دورہ کیا جو ماحول کا تحفظ کرتے ہوئے کھادی پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے شمسی توانائی سے چلنے والے چرخوں میں دلچسپی دکھائی جن کے ذریعے کھادی کے کپڑوں کی بُنائی کی جاتی ہے۔ وہ یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ آیا ان کا ملک شمسی توانائی سے چلنے والے ان چرخوں کے استعمال کو فروغ دے سکتا ہے تاکہ گرین کلودنگ تیار کی جا سکے۔

      اس موقعے پر، ایلیکس ایلیس نے تقریباً 25 برس قبل وارانسی کے اپنے دورے کو یاد کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ اس قدیم شہر کی روحانیت اور مذہبی جوش و جذبے نے انہیں اپنا گرویدہ بنا لیا۔ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقۂ انتخاب وارانسی میں بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک سسٹمیٹک طرز عمل اختیار کیا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: