ششی کلا کے وکیل نے کہا کہ وہ اب سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گی بلکہ وہ سزا پوری کریں گی اور پھر سیاست میں لوٹیں گي۔ششی کلا جیل میں اپنی باقی ماندہ تین سال 10 ماہ اور 27 دن کی سزا پوری کریں گی۔
ششی کلا کے وکیل نے کہا کہ وہ اب سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گی بلکہ وہ سزا پوری کریں گی اور پھر سیاست میں لوٹیں گي۔ششی کلا جیل میں اپنی باقی ماندہ تین سال 10 ماہ اور 27 دن کی سزا پوری کریں گی۔
چنئی : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انا ڈی ایم کے کی سربراہ وی کے ششی کلا نے شام کو بنگلور کورٹ میں خودسپردگی کر دی ، جہاں سے انہیں جیل لے جایا گیا۔ ششی کلا نے اپیل کی تھی کہ انہیں جیل کی اسی سیل میں رکھا جائے، جس میں پہلے جے للتا کو رکھا گیا تھا، مگر جیل انتظامیہ نے ان کی اس اپیل کو ٹھکرا دیا۔
ششی کلا کو جس سیل میں رکھا گیا ہے، اس میں پہلے ہی دو خواتین قیدی ہیں۔ ششی کلا کو جیل میں تین ساڑیاں ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ششی کلا کو جیل میں موم بتیاں بنانے کا کام دیا گیا ہے اور اس کے لیے انہیں یومیہ 50 روپے اجرت دی جائے گی۔ششی کلا جیل میں قیدی نمبر 9235 ہوں گی۔ ششی کلا کے وکیل نے کہا کہ وہ اب سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گی بلکہ وہ سزا پوری کریں گی اور پھر سیاست میں لوٹیں گي۔ششی کلا جیل میں اپنی باقی ماندہ تین سال 10 ماہ اور 27 دن کی سزا پوری کریں گی۔
قبل ازیں ششی کلا کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا ، جب عدالت نے خود سپردگی کےلئے زیادہ وقت دینے کی ان کی عرضی کو ٹھکرا دیا۔ ششی کلا کی جانب سے معاملے کا خاص ذکر کیا گیا،لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر ان کی عرضی ٹھکرا دی کہ وہ فیصلے میں کوئی ترمیم نہیں کرے گا۔ عدالت نے کہا کہ ششی کلا کو فوراً خودسپردگی کرنی ہوگی۔عدالت نے کل اس معاملے میں ششی کلا اور دو دیگر ملزمان (الاوارسی اور سدھاکرن)کو قصوروار قرار دیتے ہوئے نچلی عدالت کے ذریعہ ملی چار چار سال کی سزا اور ٍ10،10 کروڑ روپے کے جرمانے کو برقرار رکھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔