உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل ناڈو : وی کے ششی کلا کے شوہر ایم نٹراجن کا چنئی کے ایک اسپتال میں انتقال

    کے ششی کلا کے شوہر نٹراجن مروتھپا ۔ فائل فوٹو

    کے ششی کلا کے شوہر نٹراجن مروتھپا ۔ فائل فوٹو

    تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی وی کے ششی کلا کے شوہر نٹراجن مروتھپا کا پیر کو دیر رات انتقال ہوگیا ۔

    • Share this:
      چنئی : تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی وی کے ششی کلا کے شوہر نٹراجن مروتھپا کا پیر کو دیر رات انتقال ہوگیا ۔ یبماری کے وجہ سے انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ وہ 76 سال کے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق آخری وقت میں ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا ۔

      نٹراجن کو پھیھڑوں میں سنگین طور پر انفیکشن کے بعد گلینی گلیس گلوبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ان کی صورتحال کافی سنگین بتائی جارہی تھی ۔ اسپتال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نٹراجن کو اسپتال کے آئی سی یو میں سولہ مارچ کو داخل کرایا گیا تھا ۔

      خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی نٹراجن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ان کا لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا ۔ آپریشن سے پوری طرح سے صحیح ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دید ی گئی تھی ۔ انکم سے زیادہ اثاثہ کے ایک معاملہ میں بنگلورو کی سینٹرل جیل میں چار سال کی سزا پوری کررہیں ششی کلا گزشتہ سال ایمرجنسی پیرول حاصل کرنے کے بعد اپنے شوہر سے ملنے گئی تھیں ۔
      First published: