உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی حکومت عازمین حج کی مکمل حفاظت کے تئیں پابند عہد: سعود بن محمد الساطی

    ڈاکٹر سعود الساطی: فائل فوٹو

    ڈاکٹر سعود الساطی: فائل فوٹو

    بنگلورو۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ ہند وستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرنہ اورخوشگوار تعلقات رہےہیں اور اسی سمت میں دونوں ممالک آگے بڑھ رہے ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ ہند وستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرنہ اورخوشگوار تعلقات رہےہیں اور اسی سمت میں دونوں ممالک آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت عازمین حج کی مکمل حفاظت کے تئیں پابند عہد ہے اور منیٰ میں ہوئے حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے بعد حقائق کو منظرعام پر لایا جائےگا۔ یہ باتیں بنگلورو میں سعودی عرب کے سفیر سعود بن محمد الساطی نے کہیں۔ وہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کےلئےبنگلورو آئے ہوئے ہیں۔


      سعود بن محمدالساطی نے بنگلورو میں کرناٹک کےاہم علمائے کرام اور مسلم دانشوروں سے ملاقات کی۔ ریاست کے وزیرحج واطلاعات عامہ آرروشن بیگ کی رہائش گاہ پریہ نشست منعقد ہوئی۔ کرناٹک کےامیرشریعت مفتی اشرف علی سمیت کئی اہم علمائےکرام خصوصی نشست میں موجودرہے۔ اس موقع پرای ٹی وی سے بات کرتے ہوئےسعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ حرمین شریفین میں عازمین حج کی سہولیات کیلئےتوسیع کے کئی پروجیکٹ
      زیرتعمیرہیں۔ گزشتہ سال منی میں ہوئے بھگدڑکے افسوس ناک واقعہ پرسعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ اس سانحہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے بعدحقائق کومنظرعام پرلایاجائےگا۔

      First published: