گلبرگہ : کرناٹک زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ نے گلبرگہ میں پوسٹ میٹرک طلبہ کے لیے اسکالر شپ پروگرام کا انعقاد کیا۔ ذمہ داران کے مطابق گھر گھر سروے کر کے مستحق طلبہ کی نشاندہی کی گئی اور انہیں اسکالر شپ دی گئی ۔ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ صرف مالی مسائل کی وجہ سے کوئی طالب علم تعلیم سے محروم رہ جائے، یہ بات مناسب نہیں ہے۔ محمد سہیل ، محمد عمران، آسیہ بیگم جیسے طلبہ و طالبات کےجو چہرے اپنی تعلیم اور مستقبل کولے کر بجھے بجھے سے رہتے تھے ، وہ آج کھلے ہوئے تھے۔ یہ کہانی صرف ان تین طلبہ کی نہیں ہے۔ ہمارے سماج میں آج بھی ہزاروں ایسے طلبہ موجود ہیں ، جو اپنے والدین کی تنگدستی کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ہیں۔ معاشی مسائل میں الجھ کر کافی طلبا اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔ کرناٹک زکوٰۃ چیرٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران نے ایسے ہی بچوں کی نشاندہی کر کے اسکالر شپ تقسیم کی۔ کرناٹک چیرٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران کے مطابق بیجاپور، بیدراور گلبرگہ اضلاع کے پوسٹ میٹرک 1400 مستحق طلبہ کے درمیان60 لاکھ روپے کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی ۔ گزشتہ برس دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں نمایاں کامیانی حاصل کرنے والے طلبہ کو اس موقع پر میڈلس اور اسکالر شپ دی گئی۔ ذمہ داران کے مطابق ٹرسٹ کے تحت گزشتہ 24 برسوں میں ساڑھے تین لاکھ طلبا میں 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔