ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا متنازع تنظیم سری رام سینا پر پابندی کا مطالبہ

ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ سری رام سینا کئی موقعوں پر ملک مخالف اور قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے، اسلئے اس پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 24, 2016 11:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا متنازع تنظیم سری رام سینا پر پابندی کا مطالبہ
ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ سری رام سینا کئی موقعوں پر ملک مخالف اور قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے، اسلئے اس پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

گلبرگہ : سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے متنازع تنظیم سری رام سینا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ سری رام سینا کئی موقعوں پر ملک مخالف اور قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے، اسلئے اس پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ شاہ آباد ٹاؤن کا تازہ واقعہ اس کی ایک تازہ مثال ہے۔

ایس ڈی پی آئی نے گلبرگہ ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا اور سری رام سینا کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گلبرگہ سے متصل ٹائون شاہ آباد میں یوم عاشورہ سے قبل شیوا نامی نوجوان نے مسلمانوں کی مقدس عبادت گاہوں کی توہین آمیز والی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی تھی، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔

اس کے کچھ ہی دنوں بعد دسہرہ کے موقع پر جوابی کارروائی کے طورپر کچھ شرپسندوں نے سری رام کے پوٹریٹ پر گندگی ڈال کرماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ گلبرگہ پولیس نے جب شرپسندوں کو گرفتار کیا ، توان میں سے کچھ کا تعلق سری رام سینا سے نکلا ۔

دوسری جانب احتجاج سے قبل ایس ڈی پی آئی اور پولیس انتظامیہ کے درمیان لفظی بحث بھی ہوئی۔ پولیس انتظامیہ نے ایس ڈی پی آئی کو ڈی سی آفس کی سیڑھیوں پر احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ایس ڈی پی آئی کارکنوں نے ڈی سی آفس کے دروازہ پر دھرنا دیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی نے گلبرگہ پولیس کی تعریف بھی کی کہ فوری کارروائی کی وجہ سے شاہ آباد میں حالات قابو میں رہے۔ ایس ڈی پی آئی نے امید ظاہر کی کہ پولیس مستقبل میں بھی اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے ہنگامی کارروائی کرے گی۔

First published: Oct 24, 2016 11:16 PM IST