ہوم » نیوز » No Category

ایس ڈی پی آئی نے ملک و ریاست کو درپیش مسائل پر کیا تبادلہ خیال

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مرکزی و ریاستی رہنماوں کی گلبرگہ آمد کے موقع پر دانشوروں اور شہر کے ذمہ دار شہریوں کا یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 30, 2016 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایس ڈی پی آئی نے ملک و ریاست کو درپیش مسائل پر کیا تبادلہ خیال
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مرکزی و ریاستی رہنماوں کی گلبرگہ آمد کے موقع پر دانشوروں اور شہر کے ذمہ دار شہریوں کا یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

گلبرگہ۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو یہ شناخت کر لینی چاہئے کہ کون ان کے دشمن ہیں اور کون  ان کے خیر خواہ ۔ ایس ڈی پی آئی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگر حالات کو سدھارنے کی کوشش نہیں کی گئی تو مستقبل میں مسلمانوں کو اپنے بقا کی جنگ لڑنی پڑ سکتی ہے۔  سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کے مرکزی و ریاستی رہنماوں کی گلبرگہ آمد کے موقع پر دانشوروں اور شہر کے ذمہ دار شہریوں کا یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔  اجلاس میں ملک اور ریاست کو درپیش مسائل  اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہر کے دانشوروں نے کہا کہ مسلمانوں کی پسپائی کی اصل وجہ عدم اتحاد کے ساتھ ساتھ کئی اور امور بھی ہیں۔


  ایس ڈی پی آئی کے سابق صدر ای ابو بکر کی گلبرگہ آمد پر  ہوئے اجلاس میں  پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اقتدار کا مطلب منتخب ہونا نہیں ہے بلکہ اپنی بات منوانا ہے۔ پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ آج مسلمان لیڈران ایوانوں کے لئے منتخب تو ہو رہے ہیں لیکن  حکومتوں سے اپنی قوم کے مطالبات منوا نے میں ناکام ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو وسائل کا نہ ہونے کا رونا  بھی نہیں رونا چاہئے  بلکہ ایسی حکمت عملی بنانی ہے کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہی کس طرح سے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو یہ شناخت کر لینی چاہئے کہ کون ان کے دشمن ہیں اور دشمن کے دشمن کون ہیں، اس کی جانکاری بھی رکھنی چاہئے۔


ایس ڈی پی آئی کے کیڈر کو پورے کرناٹک بالخصوص گلبرگہ میں مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا  گیا۔ پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد اچھے لیڈران کے ساتھ ساتھ اچھے ووٹرس بھی پیدا کرنا ہے۔ پارٹی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اچھے ووٹرس پیدا ہوں گے تب ہی اچھے لیڈرس بھی  پیدا ہوں گے۔

First published: Aug 30, 2016 02:57 PM IST