ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں بدامنی میں اضافہ : ایس ڈی پی آئی

کرنول کے اردو گھر فنکشن ہال میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کرنول شاخ کی جانب سے ملک گیر مہم کے تحت نفرت کی سیاست چھوڑو عنوان سے جلسہ عام کا انعقادعمل میں لایا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 02, 2016 12:15 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں بدامنی میں اضافہ : ایس ڈی پی آئی
کرنول کے اردو گھر فنکشن ہال میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کرنول شاخ کی جانب سے ملک گیر مہم کے تحت نفرت کی سیاست چھوڑو عنوان سے جلسہ عام کا انعقادعمل میں لایا گیا۔

کرنول : کرنول کے اردو گھر فنکشن ہال میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کرنول شاخ کی جانب سے ملک گیر مہم کے تحت نفرت کی سیاست چھوڑو عنوان سے جلسہ عام کا انعقادعمل میں لایا گیا۔ اس تقریب میں سیاسی قائدین کے علاوہ سماجی کارکنان ، علما اور حفاظ نے شرکت کی۔ اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی اس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ، اس وقت سے ملک میں بد امنی پھیلتی جارہی ہے۔ بی جے پی قائدین نفرت پھیلاتے ہوئے اپنی سیاست عام کررہے ہیں ۔ لہذا اس کو توڑنا بے حد ضروری ہے ۔ ملک میں امن قائم رہنے کے لئے ایس ڈی پی آئی اس مہم کا بھر پور تعاون کرے گی۔

پولر فرنٹ آف انڈیا کے صدر نے کہا کہ ملک میں امن کے بعد ہی ترقی ممکن ہے۔ اگر نفرت اسی طرح پھیلتی رہی ، تو ملک ترقی کے راستے سے ہٹ جائے گا۔ ایس ڈی پی آئی کے قومی رکن نے کہا کہ اس مہم کے تحت پاپولرفرنٹ آف انڈیا نفرت کی رسیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

First published: Oct 02, 2016 12:15 AM IST