سکندرآباد آتشزدگی حادثہ، KCR اور PM Modi نے کیا ایکس گریشیا کا اعلان، 11 ہلاک شدہ افراد کو پہچانا بھی مشکل
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے بھی مہاجر مزدوروں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (Prime Minister National Relief Fund) سے ان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا اعلان کیا۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی راؤ (Telangana CM KC Rao) نے سکندرآباد کے بھوئی گوڈا ٹمبر ڈپو میں آتشزدگی میں بہار کے کارکنوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا (ex-gratia) کا اعلان کیا اور چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کریں۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے بھی مہاجر مزدوروں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (Prime Minister National Relief Fund) سے ان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حیدرآباد کے بھوئی گوڈا میں ایک المناک آتشزدگی کی وجہ سے جانوں کے ضیاع سے دکھی ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ہر ایک مرنے والے کے لواحقین کو دیئے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: Hyderabad: حیدرآباد کے اسکریپ گودام میں بھیانک آتشزدگی، کم از کم 11 افراد ہلاک، علاقہ میں افراتفری
واضح رہے کہ بدھ 23 مارچ 2022 کی صبح حیدرآباد کے بھوئی گوڑہ نامی علاقہ کے ایک اسکریپ گودام میں آگ لگنے کے ایک بڑے حادثے میں گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور فائر حکام نے بتایا کہ متوفی بہار کے تمام تارکین وطن مزدور تھے۔ جو شہر کے بھوئی گوڈا میں عمارت کی پہلی منزل پر پائے گئے۔
Pained by the loss of lives due to a tragic fire in Bhoiguda, Hyderabad. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of the deceased: PM @narendramodi
ایک پولیس اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گیارہ افراد کی شناخت ابھی مشکل ہورہی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر کنٹرول روم کو صبح 3 بجے کے قریب کال موصول ہوئی اور تقریباً چار گھنٹے کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔
گاندھی نگر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر موہن راؤ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شاک سرکٹ ہو سکتی ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ عمارت کی پہلی منزل پر سوئے ہوئے گیارہ افراد خود کو نہیں بچا سکے کیونکہ اس میں صرف ایک اندرونی سرپل سیڑھی تھی۔ آگ لگنے سے ایک شخص بچ گیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔