உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں و کشمیر، سیکورٹی اقدامات اور ڈرون سے راست نگرانی

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

    ایک اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات کے تحت سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر مقامات پر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پر گشت کو تیز کر دیا گیا ہے، خاص طور پر سری نگر-بارہمولہ-کپواڑہ ہائی وے پر سیکورٹی اقدامات جاری ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Mumbai | Hyderabad | Karnal | Kolkata
    • Share this:
      عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے لئے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ امیت شاہ دو ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ایک منگل کو جموں خطے کے راجوری ضلع میں اور دوسری بدھ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں خطاب ہوگا۔

      جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے پیر کو کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ کے لئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور ڈرون کا استعمال فضائی نگرانی کے لئے بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں-پونچھ اور سری نگر-بارہمولہ شاہراہوں پر چیکنگ کو تیز کر دیا گیا ہے، جب کہ صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے اضافی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

      ایک اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات کے تحت سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر مقامات پر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پر گشت کو تیز کر دیا گیا ہے، خاص طور پر سری نگر-بارہمولہ-کپواڑہ ہائی وے پر سیکورٹی اقدامات جاری ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      اہلکار نے کہا کہ ہائی ریزولوشن کیمرے سے لیس ڈرون بہت سے مقامات پر نگرانی کر رہے ہیں اور نگرانی کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے گزشتہ ہفتے دونوں مقامات کا دورہ کیا اور کہا کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز کی طرف سے جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ہائی پروفائل دورے کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: