Shab-e-Barat 2022: ملک بھر میں تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی شب برات، عبادات کا کیا گیا اہتمام
Shab-e-Barat 2022: ہندوستان میں 18 مارچ 2022 بروز جمعہ کی شام شب برات منائی جا رہی ہے۔ اس دن سے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو بخشش چاہتا ہے میں تمہیں بخش دوں گا۔ جسے کھانا چاہیے، میں کھانا فراہم کروں گا۔
نئی دہلی: پورے ملک میں شب برات (Shab-e-Barat) انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی۔ کا مطلب مغفرت یا کفارہ کی رات ہے۔ اس کا اسلامی کیلنڈر کے آٹھویں مہینے یعنی شعبان المعظم کی 14 اور 15 ویں رات کے درمیان اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ ’شب‘ فارسی کا لفظ ہے، جس کے معنی رات کے ہیں۔ جب کہ عربی میں ’برات‘ کا مطلب نجات اور بخشش ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ لوگوں کے آنے والے سال کی قسمت کو لکھتا ہے۔ اس دن لوگ دعاؤوں اور ذکر و تلاوت قرآن کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کے اور ان کے فوت شدہ باپ دادا کے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور انھیں جہنم سے خلاصی عطا کرے۔
عام طور پر اس دن ہندوستان کے مسلم معاشرے میں جاگنے کی رات کے طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسے شب برأت، وسط شعبان، شب برات یا لیلۃ البرات کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ہندوستان میں 18 مارچ 2022 بروز جمعہ کی شام شب برات کا اہمتام ہوگا۔ اس دن سے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو بخشش چاہتا ہے میں تمہیں بخش دوں گا۔ جسے کھانا چاہیے، میں کھانا فراہم کروں گا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بات رات بھر کہی یہاں تک کہ یہ منادی فجر تک بھی لگائی جاتی ہے۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی تقدیر ان کے پچھلے اعمال کا حساب لے کر لکھتا ہے اور جب وہ گناہ گاروں کو بھی معاف کر دیتا ہے۔
بعض سنی روایات کے مطابق اس رات میں پیدا ہونے والی اور دنیا سے رخصت ہونے والی ارواح کے نام بھی طے کیے جاتے ہیں اور رزق کا نزول بھی ہوتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس رات رحمت اور بخشش کے دروازے کھلے ہوتے ہیں کیونکہ اللہ کی لامحدود رحمت کے لیے اس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔