ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ششی کلا نے انا ڈی ایم کے کی سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا

چنئی۔ تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا نے ریاست میں برسراقتدار آل انڈیا انا دراوڈ منیتر كژاگھم (انا ڈی ایم کے) کی سیکرٹری جنرل کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2016 07:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ششی کلا نے انا ڈی ایم کے کی سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا
چنئی۔ تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا نے ریاست میں برسراقتدار آل انڈیا انا دراوڈ منیتر كژاگھم (انا ڈی ایم کے) کی سیکرٹری جنرل کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ۔

چنئی۔ تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا نے ریاست میں برسراقتدار آل انڈیا انا دراوڈ منیتر كژاگھم (انا ڈی ایم کے) کی سیکرٹری جنرل کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ۔ محترمہ ششی کلا دوپہر میں پوز گارڈن میں واقع رہائش گاہ سے انا ڈی ایم کے کے ہیڈکوارٹر پہنچیں اور رسمی طور پر پارٹی کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ ہیڈکوارٹر پہنچتے ہی انہوں نے پارٹی کے بانی ایم جی آر کے مجسمے پر گلپوشی کی اور محترمہ جے للتا کی تصویر پر ماتھا ٹیک کر خراج عقیدت پیش کئے۔ اس کے بعد انہوں نے 'آفس بک' پر دستخط کیا اور باقاعدہ طور پر سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔


محترمہ ششی کلا نے اس موقع پر ایک مختصر تقریر بھی کی۔ اس دوران وہ کئی بار انتہائی جذباتی ہو گئیں اور اپنی پرانی دوست محترمہ جے للتا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے انہیں کافی صدمہ پہنچا ہے۔ وہ کئی موقعوں پر رو پڑیں۔ انہوں نے محترمہ جے للتا کو اپنی زندگی بتاتے ہوئے کہا کہ "ان کی صحت میں کافی تیزی سے بہتری ہو رہی تھی۔ جب ہم یہ سوچ رہے تھے کہ وہ گھر لوٹ آئیں گی، اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ ہمیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلی گئیں۔ وہ ہماری زندگی میں جو خلاء چھوڑ گئی ہیں، اسے کوئی بھر نہیں سکتا"۔

First published: Dec 31, 2016 07:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading