உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ششی کلا بنیں اے آئی اے ڈی ایم کے کی سیکرٹری جنرل، پارٹی نے پاس کی تجویز

    تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی ساتھی ششی کلا نٹراجن کو آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے اپنا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔

    • News18.com
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنئی۔ تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی ساتھی ششی کلا نٹراجن کو آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے اپنا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔ آج چنئی میں ہوئی پارٹی کی عام میٹنگ میں ششی کلا کو اتفاق رائے سے سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے تمام لیڈر موجود تھے۔

      اس سے پہلے میٹنگ میں تعزیتی قرارداد پاس کر جے للتا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تاہم اجلاس سے پہلے ایسا مانا جا رہا تھا کہ ششی کلا کو او پنيرسیلوم سے سخت چیلنج مل سکتا ہے، لیکن ایسا ہوا نہیں اور ششی کلا کو اتفاق رائے کے ساتھ پارٹی کی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

      خاص بات یہ ہے کہ اس اجلاس سے پہلے پارٹی سے برطرف ششی کلا پشپا کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ششی کلا پشپا کو ششی کلا نٹراجن کا مخالف سمجھا جاتا ہے۔ انا ڈی ایم کے کیڈروں نے برطرف پارٹی رہنما ششی کلا پشپا کے شوہر پر بدھ کو مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور انہیں زخمی کر دیا تھا۔ ان پر یہاں اجلاس سے پہلے قانون وانتظام سے متعلق مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔
      First published: