اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی سیاست کے لئے تاریخی دن: سدارمیا، چندرابابو نائیڈو، ممتابنرجی اوردیگر لیڈروں نے جمہوریت کی جیت قرار دیا

    کرناٹک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یدی یورپا کے استعفیٰ پر تمام لیڈروں نے ردعمل ظاہر کیا۔

    کرناٹک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یدی یورپا کے استعفیٰ پر تمام لیڈروں نے ردعمل ظاہر کیا۔

    کرناٹک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یدی یورپا کے استعفیٰ پر تمام لیڈروں نے ردعمل ظاہر کیا۔

    • Share this:
      بنگلورو: کرناٹک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ یدی یورپا کے استعفیٰ پر تمام لیڈروں نے ردعمل ظاہر کیا۔

      کانگریس سمیت بی جے پی مخالف دیگر سیاسی جماعتوں نے یدی یورپا کے استعفیٰ کو جمہوریت کی جیت سے تعبیر کیا ہے۔ دراصل تمام کی نگاہیں مرکوز تھیں کہ کرناٹک میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ اس سے کانگریس یا تھرڈ فرنٹ کو فائدہ ہو۔

      آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ وہ سبھی لوگ جو جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں، وہ اس سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو سبق سکھا سکتے ہیں۔

      https://twitter.com/ncbn/status/997809534142889985

      کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہاکہ یہ ہندوستانی سیاست میں یہ تاریخی دن ہے۔ سدارمیا نے کہاکہ  گورنر کا فیصلہ، اس جمہوریت پر دھبہ ہے۔ سدارمیا نے کہاکہ گورنر پر امت شاہ کا بہت دبائو تھا۔ انہوں نے کہاکہ یدی یورپا کے پاس فلورٹیسٹ کے لئے تعداد نہیں تھا۔

      مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نےٹوئٹ کرکے کہا  جمہوریت کی جیت کے لئے مبارکباد۔ کرناٹک کو مبارکباد، دیوگوڑا جی، کمار سوامی، کانگریس اور دیگر کو مبارکباد۔

      https://twitter.com/MamataOfficial/status/997789228347133952

      جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی نے کہا کہ وہ گورنر کی طرف سے حکومت تشکیل کرنے کے لئے مدعو کئے جانے کا انتظار کررہے ہیں۔ کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ جب کٹھ پتلی کا کھیل دکھانے والا ناکام ہوجاتا ہے تو کٹھ پتلی گر جاتی ہے، ٹوٹ جاتی ہے۔

      کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک مین جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ آئین  پر عمل کیا گیاہے۔ کانگریس کی طرف سے میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔

      https://twitter.com/DKShivakumar/status/997794460648980480

      کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہم کانگریس اور جے ڈی ایس آزاد اور بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں، جنہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ سبھی طرح کے لالچوں کی مخالفت کی۔ وہ پارٹی کے اصولوں اور پارٹی قیادت کے ذریعہ اٹھائے گئے فیصلے کے ساتھ کھڑے تھے۔

       
      First published: