بنگلورو : کرناٹک اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران ـ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی جے ڈی پی تقریباً 14.7 فیصد ہے ۔ ـ ریاستی حکومت نے صرف پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں اضافہ کیا ہے ۔
بنگلورو : کرناٹک اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران ـ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی جے ڈی پی تقریباً 14.7 فیصد ہے ۔ ـ ریاستی حکومت نے صرف پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں اضافہ کیا ہے ۔ عام لوگوں اور غریبوں کیلئے ٹیکس عائد نہیں کیا ہے۔ ـ ریاست میں 21 لاکھ بیت الخلا تعمیر کئے جاچکے ہیں ۔ ـ ملک میں پہلی مرتبہ سماجی، مالیاتی اور تعلیمی سروے کیا گیا ہے ۔ ـ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے انُا بھاگیہ اور ودیاسری اسکیم نافذ کی ہے، جس سے کرناٹک کے 87 لاکھ طلبہ کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ ـ اگلے سال سے تقریباً ایک لاکھ طلبہ ان اسکیموں سے مستفید ہوںگے۔ ـ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مزید کہاکہ انہوں نے جو بجٹ پیش کیا ہے ، اس میں بنیادی سہولیات، روزگار کے مواقع ، ہنرمندی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ ـ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کئی گھنٹوں تک بجٹ پر بحث کا جواب دیا ، لیکن بی جے پی لیڈروں کو وزیر اعلیٰ کے اس جواب سے تسلی نہیں ہوئی ، جس کے سبب اپوزیشن بی جے پی نےایوان کی کارروئی کا بائیکاٹ کردیا ـ ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بتایا کہ کسانوں کو فراہم کئے گئے قرضہ جات معاف کرنا ممکن نہیں ہے ۔ ـ اس کے علاوہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے ، اس کو بھی واپس نہیں لیا جاسکتا ـ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔