سدارامیا بنیں گے سی ایم تو ڈپٹی بنیں گے ڈی کے، کھڑگے کے بیٹے سمیت اور کتنے وزراء لیں گے حلف، یہاں جانئے پوری فہرست

Youtube Video

آج کرناٹک میں حلف برداری کی تقریب ہے۔ چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر سمیت آٹھ ایم ایل اے وزراء کے عہدوں کا حلف لیں گے۔ کانگریس نے ان لوگوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جو عہدے کا حلف لیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka, India
  • Share this:
    بنگلور۔ کرناٹک میں کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا آج دوپہر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ گورنر تھاورچند گہلوت تقریباً 12:30 بجے بنگلورو کے کانتیراوا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ اس سے پہلے کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے دہلی میں کہا کہ آج کرناٹک میں حلف برداری کی تقریب ہے۔ چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر سمیت آٹھ ایم ایل اے وزراء کے عہدوں کا حلف لیں گے۔ کانگریس نے ان لوگوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جو عہدے کا حلف لیں گے۔

    کانگریس کے ایم ایل اے ڈاکٹر جی پرمیشور، کے ایچ منیاپا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، ستیش جارکی ہولی، پرینک کھرگے، راملنگا ریڈی اور جمیر احمد خان حلف لینے والے وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔ پرمیشورا، منیاپا اور پریانک کا تعلق دلت برادری سے ہے۔ ساتھ ہی خان اور جارج کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔ جارکی ہولی کا تعلق شیڈولڈ ٹرائب کمیونٹی سے آتے ہیں، جبکہ راملنگا ریڈی کا تعلق ریڈی ذاتی سے ہے۔ وزیر اعلی بننے والے سدارامیا کا تعلق کروبا برادری سے ہے اور شیوکمار جو نائب وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں ان کا تعلق ووکلیگا برادری سے ہے۔

    یہ بھی پڑھئے:  میرے پاس بھی ہیں 2000 کے نوٹ! اب مجھے آگے کیا کرنا ہوگاَ جانئے مکمل طریقہ

    RBI کا بڑا فیصلہ، 2,000 کے نوٹ واپس لے گا ریزرو بینک، لیکن قانونی طور پر۔۔۔

    اس سے پہلے سدارامیا اور شیوکمار نے جمعہ کو دہلی میں پارٹی قیادت کے ساتھ کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا تھا اور حلف برداری کی تقریب میں سینئر لیڈروں کو مدعو کیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ جمعرات کو ہوئی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سدارامیا کو باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ سدارامیا اور شیوکمار آج 8 وزراء کے ساتھ بنگلورو کے کانتیراوا اسٹیڈیم میں دوپہر 12.30 بجے حلف لینے والے ہیں۔ سدارامیا کے سامنے پہلا چیلنج صحیح توازن کے ساتھ کابینہ تشکیل دینا ہے۔ جس میں تمام برادریوں، مذاہب، طبقات اور پرانی اور نئی نسلوں کے قانون سازوں کو نمائندگی دی جائے۔ کرناٹک کابینہ میں وزراء کی منظور شدہ تعداد 34 ہے اور بہت سے ایم ایل اے وزارتی عہدوں کے خواہشمند ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: