உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدارمیا حکومت کے تین سال مکمل ، بی جے پی نے جاری کیا کتابچہ

    بنگلورو : وزیر اعلیٰ سدارمیا کی قیادت والی ریاستی حکومت 13 مئی کواپنی تین سالہ معیاد مکمل کرلے گی ـ

    بنگلورو : وزیر اعلیٰ سدارمیا کی قیادت والی ریاستی حکومت 13 مئی کواپنی تین سالہ معیاد مکمل کرلے گی ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : وزیر اعلیٰ سدارمیا کی قیادت والی ریاستی حکومت 13 مئی کواپنی تین سالہ معیاد مکمل کرلے گی ـ ان تین سالوں میں حکومت کی ناقص کارکردگی سے متعلق بی جے پی نے ایک کتابچہ تیار کیا ہے ، جس کا اجرا بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈران آر اشوک، سُنیل کمار، وجئے کمار امرناتھ پاٹل اور اشوتھ نارائن وغیرہ موجود تھے ۔ ـ
      یہ عوام پرور حکومت نہیں، عوام مخالف حکومت ہے نامی کتابچہ کا اجرا کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدا رمیا حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےـ اور ریاست میں رشوت خوری حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے ۔ ـ
      جگدیش شٹر نے کہا کہ کسانوں کو اِن پُٹ سبسڈی نہیں دی گئی ہے ، ـ کسانوں کے لئے تقریباً 20 فیصد رقم بھی ریاستی حکومت کی طرف سے جاری نہیں ہوئی ہےـ۔ مرکزی حکومت نے ریاست کو 2200کروڑ روپئے کا مالی تعاون کیا ، لیکن ریاستی حکومت نے اب تک کوئی گرانٹ جاری نہیں کیا ہے ۔ـ
      جگدیش شٹرنے مزید کہا کہ کرناٹک میں ایک طرف خشک سالی کی صورتحال سنگین ہے تو دوسری طرف بجلی کی قلت کا سامنا ہے ۔ ـ دیہاتوں میں صرف دو سے تین گھنٹوں ہی بجلی سپلائی کی جارہی ہے ۔ ـ کسی بھی محکمہ میں تیزی کے ساتھ کام نہیں ہورہا ہے ـ۔
      First published: