உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدارمیا نے کہا، نہیں پڑے گا عوام پر مودی کی ریلیوں کا کوئی اثر

    کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا: فائل فوٹو۔

    کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا: فائل فوٹو۔

    کلبرگی: کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی انتخابی ریلیوں پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم ان ریلیوں کا ریاست کے عوام پر اثر نہیں پڑے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کلبرگی: کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی انتخابی ریلیوں پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم ان ریلیوں کا ریاست کے عوام پر اثر نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کلبرگی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت ہے ۔ہماری وزیراعظم سے شخصی دشمنی ہوسکتی ہے تاہم یہاں ان کے آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ان کی آمد کا کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا۔بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے لوک آیوکت اور لوک پال کی تقرری کے مسئلہ کو نظر انداز کیا ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے بارے میں بی جے پی کو بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

      گزشتہ چار سال میں مرکزی حکومت نے لوک پال کی تقرری نہیں کی۔جب مودی ،گجرات کے وزیراعلی تھے تو انہوں نے لوک آیوکت کی بھی کبھی تقرری نہیں کی تھی۔کرناٹک میں بی جے پی کے وزارت اعلی کے امیدوار یدی یورپا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف معاملات ہیں اور ان کو جیل جانا پڑے گا۔میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے ۔بی جے پی ، سی بی آئی کی جانچ کی بات کرتی ہے تاہم وہ کچھ بھی نہیں کرتی ۔سی بی آئی اس کے تحت ہے ۔لنگایت کے مسئلہ پر مسٹر رامیا نے کہا کہ لنگایت ان کے لئے نہیں بلکہ بی جے پی کے لئے انتخابی موضوع ہے
      First published: